تازہ تر ین

سابق حکمرانوں نے پاکستان کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی

لاہور:(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے معیشت کا جنازہ نکال کر پاکستان کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ذاتی مفادات کی خاطر اداروں کو تباہ کیا گیا۔ماضی میں پالیسیاں بناتے ہوئے عوامی ترجیحات اور قومی مفادات کو فراموش کیا گیا۔ گزشتہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے باعث قوم کا بچہ بچہ مقروض ہے۔ نظام میں سرائیت خرابیوں کو درست کرنے کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی اپنی حکومت ہے۔ ذاتی مفادات کیلئے نہیں بلکہ عوام کی فلاح اور ملک کے مفاد کیلئے فیصلے کر رہے ہیں۔ مشکل وقت ختم ہونے کو ہے اور اچھا وقت دروازے پر دستک دے رہا ہے۔ پاکستان اپنی حقیقی منزل کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv