تازہ تر ین
googly111

دونوں ٹیمیں مضبوط ہیں، دیکھنا ہوگا فتح کس کا مقدر ہے:طاہر شاہ،نیوزی لینڈ نے ثابت کیا کہ وہ بڑی ٹیم ہے:اظہر زیدی کی گگلی میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)چینل ۵ کے پروگرام”دی ورلڈ کپ شو“میں گفتگو کرتے ہوئے سابق فرسٹ کلاس ٹیسٹ کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے ورلڈکپ سیمی فائنل میں ٹورنامنٹ کی بدترین امپائرنگ دیکھنے میں آئی۔ 27 سال بعد انگلینڈ کا ورلڈ کپ فائنل میں جگہ بنانا خوش آئند ہے۔ انگلینڈ کو فائنل جیتنا چاہئے۔ انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف بہترین با?لنگ اور بیٹنگ سے بتایا کہ انگلینڈ بہترین ٹیم ہے۔ سیمی فائنل کا دبا? ضرور ہوتا ہے مگر انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے اوورکم کیا اور فائنل میں آگئیں۔ نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل میں بھارت کو چاروں خانے چت کر کے اپنی حیثیت منوائی ہے۔ نیوزی لینڈ کے فاسٹ با?لر ٹیلر نے آج کہا ہے کہ نیوزی لینڈ وہ ٹیم نہیں جو 2015ئ میں تھی ہم ورلڈ کپ جیت کر دکھائیں گے۔ سابق ٹیم مینجر اظہر زیدی نے کہا کہ انگلینڈ پہلے دن سے ورلڈ کپ میں فیورٹ رہی مگر پاکستان سے میچ ہارنے پر انکی پوزیشن گر گئی۔ انگلینڈ نے اپنی کارکردگی سے ثابت کیا کہ وہ بہترین ٹیم ہے۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کبھی ورلڈکپ فائنل نہیں جیتے آج یہی دو ٹیمیں فائنل میں آئی ہیں۔ بھارت کو پاکستان کے خلاف سوچ پر مکافات عمل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بھارت نے پاکستان کے لیے گڑھا کھودا اور خود پھنس گیا۔ اب بھارتیوں کو خریدی گئی آتش بازی لوگوں میں بانٹنی پڑ رہی ہے اور ٹکٹیں سستے داموںفروخت کر رہے ہیں۔ کرکٹ کو کھیل سمجھ کر کھیلنا اور دیکھنا چاہئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv