تازہ تر ین

پاکستان میں تاجر تنظیموں کی ہڑتال، کاروبار ٹھپ

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان کے چاروں صوبوں میں حد سے زیادہ محصولات اور مہنگائی کیخلاف تاجر برادری آج ہڑتال کر رہی جس کے سبب بازار اور دکانیں بند رہیں گی۔وفاقی دارالحکومت، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے تمام بڑے شہروں میں تاجر برادری کی جانب سے حکومت کے حالیہ اقدامات کیخلاف احتجاجی مظاہرے بھی کیے جائیں گے۔ہم نیوز کو ملک کے ذیلی دفاتر سے خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ کوئٹہ، نواب شاہ، بنوں، جھنگ، کراچی، پشاور، فیصل آباد، ملتان، لاہور اور اسلام آباد سمیت تمام بڑے شہروں میں بازار مکمل بند اور دکانوں پر شٹر ڈاو¿ن ہڑتال کے پوسٹر آویزاں ہیں۔چاروں صوبوں کی انجمن تاجران اس بات ہر متفق ہیں کہ حکومت کے خودساختہ محصولات(ٹیکسز) کی وجہ سے کھربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔خرید وفروخت کے دوران شناختی کارڈ کی شرط بھی حکومت اور تاجر برادری کے درمیان اختلاف کی ایک وجہ ہے جسے کاروباری حضرات ماننے کو تیار نہیں۔وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین فیڈر بورڈ آف ریونیو(ایف بی ا?ر) شبر زیدی نے تاجر تنظیموں سے الگ الگ ملاقاتی کی تھیں لیکن بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ وہ ان کے تحفظات دور کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔کاروباری طبقہ چاہتا ہے کہ حکومت کی جانب سے لین دین کی رسید پر شناختی کارڈ نمبر لکھنے کی شرط ختم کی جائے، تھوک و پرچون فروشوں(ڈسٹری بیوٹرز، ریٹیلرز) سے کل آمدن کی بجائے صرف خالص منافع پر محصول لیا جائے، پرچون فروشوں(ریٹیلرز) پر فکسڈ ٹیکس کا قانون لاگو کیا جائے، نئے اور پرانے موبائل فونز پر ڈیوٹی پر نظر ثانی کی جائے۔ان مطالبات سے صرافہ بازار، کپڑا مارکیٹیوں، کراکری، اسٹیشنری، کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والے تمام قسم کے کاروباری حضرات نے اتفاق کرتے ہوئے ہڑتال کی ہے۔دوسری جانب آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے بھی 17 جولائی سے محصولات کے خلاف ملک بھر میں ملیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ حالیہ وفاقی بجٹ میں گندم کی مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد کیا ہے جس کا براہ راست اثر آٹے کی مصنوعات پر ہوگا اور آٹے کی قیمت میں 40 روپے فی تھیلا اضافہ ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv