تازہ تر ین

بڑھاپے میں نابینا پن سے بچانے والا پھل ’نارنجی‘

سڈنی(ویب ڈیسک) نارنجیوں (اورنج) کی آمد آمد ہے اور اسی موقع پر ان کا ایک اور فائدہ دریافت ہوا ہے کہ نارنجی کا باقاعدہ استعمال بڑھاپے میں نابینا پن کی سب سے عام وجہ اے آر ایم ڈی سے نجات دلاتا ہے۔جرنل آف کلینکل نیوٹریشن میں شائع رپورٹ کے مطابق 50 سے 60 سال کے افراد میں بڑھاپے کی وجہ سے آنکھوں کی بینائی متاثر ہوتی ہے جسے ’ایج ریلیٹڈ میکیولر ڈی جنریشن‘ کا نام دیا گیا ہے۔ صرف امریکا میں ہی ڈیڑھ کروڑ افراد اس کے شکار ہیں اور پاکستان میں بھی ایسے مریضوں کی تعداد کم نہیں ہے۔آسٹریلیا میں واقع یونیورسٹی آف سڈنی کی سائنس دان ڈاکٹر بامینی گوپی ناتھ نے 2 ہزار ایسے افراد کا 15 سالہ مطالعہ کیا ہے جن کی عمر 60 سال یا اس سے زائد تھی۔ اس تحقیق کے نتیجے کے مطابق نارنجیاں عمر سے وابستہ اندھے پن کو مو¿ثر انداز میں روکتی ہیں۔اس تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ نارنجی کھانے سے نہ صرف آنکھیں صحت مند رہتی ہیں بلکہ اے آر ایم ڈی کا خطرہ بھی 61 فیصد کم ہوجاتا ہے یہاں تک کہ اگر ہفتے میں ایک نارنجی بھی کھالی جائے تو اس کے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ڈاکٹر بامینی گوپی ناتھ نے کہا کہ نارنجیوں میں خاص فلے وینوئڈز، اینٹی آکسیڈنٹس اور دیگر مفید کیمیائی مرکبات پائے جاتے ہیں یہ سب مل کر آنکھوں کا تحفظ کرتے ہیں۔قبل ازیں ایک اور اہم تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جن بزرگ افراد کے ہاتھ پاﺅں سن رہتے ہیں اگر وہ صبح شام نارنجی کا ایک گلاس پی لیں تو دو ہفتوں میں یہ کیفیت کم ہوجاتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv