تازہ تر ین

پاکستان میں کسان کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی، ہمیں اب اس سوچ کو بدلنا ہوگا:ضیا شاہد، ضیا شاہد اورخبریں کا زراعت اور کسانوں کیلئے کردار ناقابل فراموش : وزیر زراعت

لاہور(خبر نگار)پاکستان میں زراعت کے حوالے سے روزنامہ خبریں اورچیف ایڈیٹر ضیا شاہدکا کردار ناقابل فراموش ہے جتنا زراعت کو انہوں نے اجاگر کیا ہے آج تک کسی نے نہیں کیا اس بات کا اظہار خیال وزیرزراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے خبریں گروپ کے ہیڈ آفس میں چیف ایڈیٹر روزنامہ خبریں ضیا شاہد سے خصوصی ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے زراعت پر توجہ نہ دی زراعت پر توجہ دینے کی بجائے بے سود میگا پروجیکٹ پر بجٹ خرچ کیا پاکستان تحریک انصاف اپنے وعدوں پر عمل پیرا ہے موجودہ حکومت نے زراعت کے بجٹ میں اربوں روپے کے فنڈز رکھے ہیں جو صرف زراعت پر ہی خرچ ہونگے۔کسانوں کو کھادوں ،بیج وغیرہ پر سبسڈی دی جارہی ہے اس کو ہم شفاف طریقے سے بنا رہے ہیں جس سے کسانوں کی رسائی بہت آسان کردی گئی ہے اب سبسڈی ایزی پیسے سے ہوگی۔انہوںنے مزید کہا کہ گندم کی خریداری کے وقت موجودہ حکومت نے کسانوں میں باردانہ شفاف طریقے تقسیم کروایا ہے جو کہ ہماری حکومت کی کامیابی ہے ہماری کوشش ہے ہماری حکومت چھوٹے کسانوں کو بھر پور مراعات دے اور اسی پر عمل پیرا ہیں۔ملاقات کے دوران چیف ایڈیٹر روزنامہ خبریں ضیا شاہد نے کہا کہ کسانوں کی حوصلہ افزائی کےلئے روزنامہ خبریں نے کسان ایوارڈ شروع کررکھا ہے انہوں نے کہا کہ روزنامہ خبریں اس حوالے سے مشرف دور میں وزیر اعظم شوکت عزیز نے کسان ایوارڈ دئیے تھے بعد میں پیپلز پارٹی دور میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے کسان ایوارڈ دلوائے گئے تھے لیکن سابقہ حکومت ن لیگ نے اس پر کوئی پیش رفت نہ کی۔ضیا شاہد نے کہا کہ پاکستان کے ہر شعبہ میں ایوارڈ دئیے جاتے ہیں جبکہ کسان جو کہ پاکستان کیمعیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کو ایوارڈ نہیں دئے جاتے انہوں نے کہا کہ ان ایوارڈ سے کسانوں کے حوصلے بلند ہوتے ہیں اور وہ زیادہ محنت کرتے ہیں اور زیادہ اچھی فصل اگاتے ہیں اس حوالے سے روزنامہ خبریں نے ملتان میں کسان میلے کا انعقاد کروایا تھا جس میں گورنر نے کچھ کسانوں کو ایواڈ دئیے تھے ضیا شاہد نے کہا کہ حکومت کو اس حوالے سے بڑا سیمینار کرنا چاہیے اور پنجاب بھر کے کسانوں اچھی فصل اگانے پر ایوارڈ دینے کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے اس پر وزیرزراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے ضیا شاہد کی اس کاوش کو سراہا اور کہا کہ یہ بہت زبردست آئیڈیا ہے کسانوں کے ایوارڈ کے حوالے سے حکومت اپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اپ اپنے پلیٹ فارم سے اس کا انعقاد کروائیں ہم اپ کو اس بارے بھر پور تعان کریں گے اس سے پیداوار میں بے پنا ہ اضافہ ہوگا۔کپاس ،گندم ،چاول،گنا،کنولا،سبزیوں کے علاوہ چنا،مکئی کی فصلوں میں بھی خصوصی ایوارڈ دیے جائینگے، صوبائی وزیر زراعت نے گورنر چوہدری سرور کے اس اقدام کو سراہا ہے کہ انہوں نے خبریں گروپ اور چینل ۵ کی میڈیا سپانسر شپ کے ساتھ بہترین فصل پیدا کرنے والے کاشتکاروں کو ایوارڈ دینے کا پروگرام بنایا ہے ، ان تقاریب کا میں اہتمام کرونگا اورکاشتکاروں کو قومی ہیرو کے طور پر پیش کرینگے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv