تازہ تر ین
googly111

بنگلہ دیش کی ٹیم پوری تیاری سے آئی ممکن نہیں تھا پاکستان 500سکور کر جاتا: طاہر شاہ ، اچھی بات ہوتی کہ شعیب ملک کو اپنا آخری میچ اپنی مرضی سے کھیلنے دیا جاتا: عبدالرﺅف کی گگلی میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینل ۵ کے پروگرام ”دی ورلڈ کپ شو“میں گفتگو کرتے ہوئے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم تیاری کیساتھ آئی تھی ، ایسا ممکن نہیں تھا کہ پاکستان کو 500رنز اسکور کرنے دیا جاتا۔ میچ میں پاکستان کی بجائے بنگلہ دیش ٹیم کا مورال بلند نظر آیا۔ پاکستانی ٹیم میں ہٹ مارنے والے کھلاڑیوں کو شامل کرنا چاہیئے تھا۔ایشیائی ٹیمیں سپن پچز پر اچھا کھیلتی ہیں۔ کاغذ پر 500یا 450نہیں لکھا جاسکتا تھا پاکستان ٹیم کو کرنا چاہیئے تھا۔ پاکستانی ٹیم میں امام الحق خود غرض ہیں جو زیادہ اسکور کی بجائے اپنی وکٹ بچاتے ہیں۔ وزیراعظم خود کرکٹ دیکھتے ہیں اور مانیٹر کرتے ہیں کہ کونسا کھلاڑی کہاں غلطی کر رہا ہے۔پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ہر پاکستانی چاہ رہا تھا کہ وہ پاکستان کو سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل کرنے کے لیے خود میدان میں اتر کر کوئی معجزہ کر دے۔اسپورٹس ایکسپرٹ عبدالر?ف کاکہنا تھاکہ پاکستان بنگلہ دیش کرکٹ میچ میں ٹاس کے وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کے چہرے سے پریشانی عیاں تھی۔ پاکستان نے ٹیم کسی تبدیلی کے بغیر میدان میں اتاری۔ پاکستان کی با?لنگ لائن ایسی تھی جو افغانستان ، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو آ?ٹ نہیں کر سکی تھی۔ پاکستان کو 500رنز اسکور کرنے کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں ناگزیر تھیں۔ آصف علی اور محمد حسنین کو ٹیم میں سرپرائز پیکج کے طور پر ڈالا جا سکتا تھا۔ محمد حسنین 145کلومیٹرسے زائد رفتار سے با?لنگ کرتے ہیں انکی ٹیم میں شمولیت پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کا موقع بن سکتی تھی مگر پاکستانی ٹیم دفاعی پوزیشن لیے میدان میں اتری۔ لارڈز کی وکٹ پر 25اوورز کے بعد رنز بنانا مشکل ہوتا ہے پاکستان کو میچ کے شروع میں ہی تیز اسکور کرنے چاہیئے تھے۔اچھی بات تھی کہ آج شعیب ملک کو اپنی مرضی سے آخری میچ کھیلنے کا موقع مل جاتا۔ شعیب ملک کرکٹ سے خوار ہو کر نکلیں گے۔ شاہد آفریدی نے شعیب اختر کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں موہالی میں ٹیم سے باہر بٹھایا تھا اسی طرح شاہد آفریدی اپنا آخری میچ کھیلنے کے لیے ترستے رہے۔ شعیب ملک نے سیالکوٹ کے بہت سے لڑکوں کا ریجن سطح پر کیرئیر ختم کیا تھا۔ محمد حفیظ اور وہاب ریاض سے امید تھی کہ آج کا میچ کھیل کر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیتے مگر یہ بھی اپنا اخری میچ کھیلنے کے لیے ترسنا چاہتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv