تازہ تر ین

میری شادی نزدیک ہے مگر تفصیلات نہیں بتاسکتا، بلاول بھٹو

کراچی(ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ میری شادی نزدیک ہے مگر تفصیلات نہیں بتاسکتا۔پشاور پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم پر حملے ہورہے ہیں، وزیراعظم اس ترمیم کو واپس کرنے کے لیے کوششیں کررہے ہیں، واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہر قسم کا دباﺅ برداشت کرنے کو تیار ہیں مگر اٹھارویں ترمیم، اپنے نظریات اور آزادی اظہار رائے پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پریس کلب میں ہم نے مشرف کی آمریت کا مقابلہ کیا،پھر سےکسی آمر کا مقابلہ کرناپڑا تو ملک کےتمام پریس کلب ہمارےشانہ بشانہ ہوں گے،انہوں نے کہا کہ الیکشن میں انتہاپسندی کو فروغ دیا گیا، سیاست کے بجائے ذاتیات کو نشانہ بنایا گیا، آج جو کچھ ہو رہا ہے جمہوریت نہیں ہے آج پارلیمان کے پاس وہ طاقت نہیں ہے ہم اپنے انسانی حقوق پرسمجھوتہ کرتے جا رہے ہیں۔قبل ازیں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 5 جولائی یومِ سیاہ کے موقع پرپیغام میں کہا کہ آمروں اوران کی کٹھ پتلیوں نے معاشرے، معیشت اورجغرافیہ کوشدید نقصان پہنچایا، ضیاءنے منشیات اورغیرقانونی اسلحہ سے ملک میں نفرت، لسانیت اورمذہبی منافرت کے بیج بوئے جب کہ شہید بھٹوسمجھتے تھے کہ غربت و افلاس قدرت کے نہیں انسانوں کے پیدا کردہ ہیں، شہید بھٹو نے پوری قوم کو جگایا اوراسے بااختیار بنایا۔ بلاول نے کہا کہ بیگم بھٹواورشہید بی بی نے ملک میں بحالیِ جمہوریت کے لیئے جدوجہد کی ، قائدِ عوام کی جانب سے کمزورطبقات کو بااختیاربنانے پراستحصالی گروہ چوکنا ہوگیا جب کہ استحصالی گروہ کی سازشوں نے شہید بھٹو کی حکومت کا خاتمہ کیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک میں جمہوریت کی مکمل بحالی تک س±کھ کا سانس نہیں لے گی، سلیکٹڈ وزیراعظم ملک کے ہرادارے، معیشت، اقدارکوتباہ کرنے پرت±لا ہوا ہے لیکن ’جمہوریت بہترین انتقام ہے‘ ، کے نعرے تلے آمریتی عناصراورسلیکٹڈ وزیراعظم کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔بلاول نے کہا کہ آصف علی زرداری کے خلاف انتقامی کارروائیاں 5 جولائی 1977 کا تسلسل ہیں، آمریتی عناصراورجمہوریت پسندوں کے درمیان جنگ ابھی جاری ہے، کچھ بھی کرلیں آخری فتح پاکستانی عوام کی ہوگی، آئیے، آج نظریئہ جمہوریت سے تجدید عہد نوکریں۔واضح رہے کہ 5 جولائی 1977 کوجنرل ضیا ءالحق نے وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کو برطرف کرکے ملک میں تیسرا مارشل لاءنافذ کیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv