تازہ تر ین

پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش: معجزے کیلیے بھی ٹاس جیتنا ہوگا

لارڈز: ہوم آف کرکٹ لارڈز میں آج پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں باوقار اختتام کی جنگ لڑیں گی۔قومی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلیے کوئی معجزہ دکھانے سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنی ہوگی اور اگر سکہ گرین شرٹس کی منشا کے مطابق زمین پر نہ گرا تو پاکستان یہ موقع بھی گنوا دے گا۔بنگلہ دیش کی ٹیم نے اگر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو گرین شرٹس اسی وقت ایونٹ سے باہر ہوجائے گی کیونکہ ہدف کے تعاقب میں رن ریٹ بہتر نہیں ہوسکتا۔دوسری جانب بنگلہ دیش بھی ورلڈکپ2019 میں آج اپنا آخری میچ جیتنے کیلیے سر دھڑ کی بازی لگائے گا۔اس ٹیم نے اب تک تین مقابلوں میں فتح حاصل کی اور چار میں مات کھائی جبکہ ایک میچ برابر رہا۔ بنگلہ دیش سات پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے اور پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہے۔کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو 2014 کے ایشیا کپ کے بعد دونوں ٹیموں نے آپس میں چار میچ کھیلے ہیں اور ہر بار بنگلہ دیش کو فتح نصیب ہوئی۔کیا پاکستان بڑ اسکور کرنے کے بعد بنگلہ دیش کو شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرسکتا ہے؟اس سوال کے جواب میں ماہرین کرکٹ نے ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے یا نہیں اس بات کا فیصلہ ٹاس سے ہوگا کیونکہ ٹاس ہارنے کی صورت میں قومی ٹیم معجزہ بھی نہیں دکھا سکے گی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا دوسری بار ورلڈکپ جیتنےکا خواب آخری گروپ میچ سے پہلے ہی تقریباً چکنا چور ہوگیا ہے۔مصاح الحق کا کہنا تھا کہ سیمی فائنل میں جگہ بنانا گرین شرٹس کے لیے اب ناممکن ہے لہذا پاکستان کو ٹورنامنٹ میں جیت کے ساتھ سفر کا اختتام کرنا چاہیے اور قومی ٹیم رن ریٹ کے کی میچ جیتنے کی کوشش کرے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv