تازہ تر ین

فٹبال کی دنیا کےسب سے طویل ترین دورانیے کا میچ

فرانس :(ویب ڈیسک) فٹبال کی دنیا کا سب سے طویل ترین دورانیے کا میچ کھیلے جانے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا گیا ہے،یہ میچ چار دن تک جاری رہااور اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پاکستانی خواتین فٹبالرابیحہ حیدراور ہاجرہ خان بھی شریک ہوئیں یہ تاریخ فرانس کے شہر لیون میں رقم کی گئی ہے۔ اس طویل ترین دورانیے کے میچ میں 67 ممالک سے لگ بھگ ساڑھےتین ہزار خواتین فٹبالرز نے شرکت کی۔چارروزہ میچ میں پاکستانی قومی ٹیم کی فٹبالرز ابیحہ حیدر اورکپتان ہاجرہ خان نے پاکستان کی نمائندگی کی۔حاجرہ خان دنیا کے سب سے کم اونچائی پر کھیلے گئے ریکارڈ سازفٹبال میچ میں بھی شریک ہوئیں تھی جبکہ ابیحہ حیدر کوپہلی بار اس قسم کے ایونٹ کا حصہ بننے کا موقع ملا۔ ابیحہ سمیت دس فٹبالرز کو فیفا نے اسپانسر کیا تھا۔پاکستان فٹبال ٹیم کی کپتان ہاجرہ خان نے اس ریکارڈ ساز میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور چھ گول کرنے میں کامیاب رہیں۔اس اہم میچ میں ابیحہ اورہاجرہ کے کھیل کو خوب سراہا گیا، ابیحہ بھارت اورپاکستان کی مشترکہ ٹیم میں شامل تھیں جس میں چار بھارتی کھلاڑی اور ایک پاکستانی نڑاد امریکی فٹبالرکو بھی شامل کیا گیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv