تازہ تر ین

بینظیربھٹو شیر کی آنکھ سے امریکہ کو دیکھتی تھی : بلاول بھٹو

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ فاٹا کے الیکشن میں حکومت دھاندلی کررہی ہے ،2018 کے الیکشن میں جوخدشات تھے وہ آج بھی ہے۔پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وفاق سندھ کے فنڈز نہیں دے رہا ، وفاقی حکومت کا صوبوں کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں اور یہ حکومت صوبائی حقوق واپس لینا چاہتا ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت کا ضمنی الیکشن میں بھی دھاندلی کا سلسلہ جاری ہے ، فاٹا کے الیکشن میں حکومت دھاندلی کررہی ہے ،2018 کے الیکشن میں جوخدشات تھے وہ آج بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں ہوئی غلطی کو ضمنی الیکشن میں دوبارہ نہ دہرائی جائے ، فوج کو پولنگ بوتھ کے اندر تعینات نہ کیا جائے ، پولنگ اسٹیشن کے اندر فوج کی تعیناتی سے ادارہ متنازع ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوج ایک اہم ادارہ ہے اور ہم افواج پاکستان کی عزت کرتے ہیں، فوج نے ضرب عضب آپریشن میں دہشتگردی کا خاتمہ کیا، حکومت اور الیکشن کمیشن فوج کو متنازعہ نہ بنائے۔ چیئرمیں پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ غریب کسانوں کا معاشی قتل ہورہا ہے ، مہنگائی کی وجہ سے عوام پریشان ہیں ، سندھ اور بلوچستان میں ٹڈی فصلوں پر حملہ کررہی ہے، متاثرہ اضلاع میں ایمرجنسی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بھی کسانوں کی مدد کرے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نندی پور کیس سے ایک بات سامنے آگئی پی ٹی آئی میں آو یا جیل جاو، نندی پور کیس میں بابر اعوان کو انصاف ملا لیکن پرویز اشرف کو نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا ہم کسی بھی قسم کے دباو یا پریشر میں نہیں آئینگے۔اے پی سی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس سے اچھی خبر آئیگی اور اجلاس میں ہر ایشو پر بات کریں گے ، چیئرمین سینیٹ کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا جائے گا۔ صحافی نے سوال کیا کہ ایک وزیر کا کہنا ہے کہ این آراو کیلئے امریکا کےسامنے گھٹنے ٹیکے، جس پر بلاول بھٹو نے کہا کہ بینظیر بھٹو ملک کی مقبول ترین لیڈر تھیں، وہ جمہوریت کی بحالی کے لئے دنیا بھر میں مہم چلاتی رہیں۔بینظیربھٹو امریکی صدر کی آنکھوں میں آنکھ ڈال کر بات کیا کرتی تھیں، بینظیر بھٹو نےامریکا میں یہ نقطہ اٹھایا تھا کہ منافقت نہیں چلےگی، بینظیر بھٹو نے امریکا کو پریشر پوائنٹ کے طور پرمشرف کے خلاف استعمال کیا۔پیپلز پارٹی2002کےانتخابات جیتی تھی مگر اسے حکومت بنانے نہیں دی گئی، بلاول بھٹو نے کہا کہ بینظیر بھٹو جانتی تھیں کہ عوام میرے ساتھ ہیں، انہوں نے مشرف کو وردی اتارنے کے لئے مجبور کرایا، مجبورکرانا تھا کہ وردی اتارو جمہوریت واپس دو۔ انہوں نے بجٹ منظوری پر احتجاج کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ بجٹ پاس ہوتا ہے تو ہم سڑکوں پر نکلیں گے، گھر گھر جائیں گے اورعوام کے معاشی قتل کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بلاول کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کے رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ آل پارٹیز کانفرنس کرے گی، اگر اے پی سی فیصلہ کرتی ہے چیئرمین سینیٹ کو جانا ہے تو انہیں جانا ہوگا، اگر فیصلہ ہوا کہ چیئرمین سینیٹ کو رہنا ہے تو وہی رہیں گے۔پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ ن لیگ میں میثاق معیشت پر کوئی اختلاف ہے، جمہوریت میں اختلاف رائے ہوتا ہے۔آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے بلاول نے کہا کہ بحث کے بعد جو فیصلہ ہوتا ہے اس پر سب راضی ہوں گے جو مسائل ہیں ان کا حل ایک بندے کے بس کی بات نہیں، شاید ایک دن میں ساری باتیں طے بھی نہیں ہوسکیں جس کیلئے ہمیں بار بار ملنا پڑے گا اور بار بار کوشش کرنا پڑے گی۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ عوام اور سندھ دشمن بجٹ ہے جس کی پی پی مخالفت کرے گی، ہم اے پی سی میں ہر مسئلے پر گفتگو کریں گے جو ظلم کیا جا رہا ہے اس کو بے نقاب کریں گے اور ایک بہترین روڈ میپ لانے کی کوشش کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ این ایف سی پر پیپلز پارٹی اے پی سی میں بات کرے گی اور اس پر مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے گی، صوبوں کے وسائل کا شارٹ فال آرہا ہے جس کیلئے لڑتے رہیں گے، ساری اپوزیشن الیکشن سے اب تک مل کر کام کر رہی ہے، تبدیلی سرکار کے ایک سال کے بعد کی صورتحال پر لائحہ عمل بنائیں گے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے امریکا کے لیے پاکستانیوں کو بیچا،کبھی سنا ہے صدر نے اپنے شہریوں کو بیچ کر پیسے لیے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv