تازہ تر ین

مخالف اینڈ پر تھرو، ویمن کرکٹر نے مذاق اڑنے پر دلچسپ وضاحت پیش کردی

ناٹنگھم: (ویب ڈیسک)حریف پلیئر کو رن آﺅ ٹ کرنے کا واضح موقع گنواکر سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بننے والی انگلش ویمن کرکٹر نے دلچسپ وضاحت پیش کردی۔ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں حریف پلیئر کو رن آﺅٹ کرنے کا واضح موقع گنواکر سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بننے والی انگلش ویمن کرکٹر کیٹ کراس نے اپنی حرکت کی دلچسپ وضاحت پیش کردی۔اگرچہ یہ میچ ان کی ٹیم 42 رنز سے جیت گئی تھی مگر ایک موقع پر جب کورفیلڈر نے گیند بولر اینڈ پر ان کی جانب اچھالی تو انھوں نے تیزی سے اپنی جانب آتی کھلاڑی کو آﺅٹ کرنے کے بجائے گیند وکٹ کیپر کی جانب تھرو کر دی، اس حرکت پر ان کا خوب مذاق اڑایا جارہا ہے۔گذشتہ روز کیٹ کراس نے سوشل میڈیا پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرے اینڈ پر موجود اسٹمپس کی بیلز تو پہلے ہی نیچے گری ہوئی تھیں اسی لیے میں نے گیند دوسری جانب اچھال دی۔ یہ کیٹ کراس کا نواں ٹی 20 انٹرنیشنل میچ تھا، اس دوران وہ اتنی ہی وکٹیں لے چکی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv