تازہ تر ین

ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کے ساتھ جارحانہ سٹروک

لاہور(آئی این پی) ورلڈ کپ میں مسلسل شکستوں اور ایونٹ سے ممکنہ اخراج کے خطرے کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیم میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا مکان ہے۔عالمی کپ میں پاکستانی ٹیم کی شکستوں کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا اور آسٹریلیا کے بعد بھارت نے پاکستانی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 89رنز سے شکست دی۔پاکستانی ٹیم نے اب تک ایونٹ میں پانچ میچ کھیلے جہاں اسے تین میچوں میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا، انگلینڈ کے خلاف میچ میں کامیابی حاصل کی اور سری لنکا کے خلاف میچ بارش کی نذر ہو گیا۔ایونٹ میں تین شکستوں کے بعد پاکستان کے عالمی کپ سے اخراج کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے اور ایونٹ میں جگہ برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کو اپنے تمام چار میچوں میں فتح حاصل کرنا ہو گی۔ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم اور اس کی مینجمنٹ میں تبدیلی پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے اور ٹیم مینجمنٹ میں یقینی طور پر تبدیلی کا امکان ہے۔ٹیم مینجمنٹ میں موجود کوچز مکی آرتھر، اظہر محمود اور گرانٹ فلاور کے معاہدے ورلڈ کپ کے بعد ختم ہو رہے ہیں جس میں توسیع کا امکان بہت کم نظر آ رہا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ چیف سلیکٹر انضمام الحق اور سلیکشن کمیٹی کی مدت ملازت بھی ورلڈ کپ کے ساتھ ختم ہو رہی ہے اور انہیں بھی ٹیم کے انتخاب کی ذمے داریاں نہ دیے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو بھی اپنی جگہ خطرے میں نظر آ رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ٹیم سینئر کھلاڑیوں کے سامنے کہا ہے کہ اگر ان کی چھٹی ہوئی تو پھر سب کی ہوگی۔ذرائع کے مطابق ٹیم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نہ پہنچی تو کپتان سرفراز کو بھی فارغ کیے جانے کا قوی امکان ہے۔ کپتان سرفراز احمد نے وہاب ریاض، امام الحق اور عماد وسیم پر گروپنگ کا الزام لگادیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز اولڈ ٹریفرڈ کے میدان پر بھارت کے خلاف میچ کے دوران جب سرفراز آو¿ٹ ہوکر پویلین لوٹے تو غصے سے بولے کہ ٹیم میں گروپنگ چل رہی ہے۔میچ ختم ہونے سے پہلے ہی کپتان کھلاڑیوں پر چڑھ دوڑے اور کہا کہ مجھے سب پتہ ہے کون کون گروپنگ کررہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ میچ کے بعد کوچ اور کپتان نے کھلاڑیوں کی کلاس لی جبکہ سرفراز نے وہاب ریاض، امام الحق اور عماد وسیم پر گروپنگ کا الزام لگادیا۔اس موقع پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ جو ہونا تھا ہوگیا ، اب آگے دیکھو اگلے چاروں میچز جیتو تاکہ سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہو۔دوسری جانب ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ شکت کے بعد قومی ٹیم میں کوچ اور کپتان کے خلاف تنازعات بھی سامنے آنے لگے ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کوچ کا تھا جبکہ شعیب ملک اور شاداب خان کو کھلنے پر بھی وہ اصرار کرتے رہے۔ذرائع نے بتایا کہ فخر زمان کو سست رفتار میں کھیلنے کا مشورہ بھی کوچ نے دیا تھا اور کئی معاملات پر کپتان اور کوچ ایک صفحے پر نہیں دوسری جانب ٹیم کے میڈیا منیجر رضا راشد نے کہا ہے کہ اختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، قومی کرکٹرز سرفراز احمد کی قیادت میں متحد ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv