تازہ تر ین

سنت نبوی پر عمل کریں میڈیکل سائنس نے ثبوت دے دیا

ناروے: (وےب ڈیسک)بعض ناقابلِ تردید شواہد سے یہ بات سامنے ا?ئی ہے کہ منہ کی صحت اور دماغی امراض کے درمیان ایک تعلق پایا جاتا ہے۔ اب اس بات کو آگے بڑھاتے ہوئے ماہرین نے کہا ہے کہ روزانہ باقاعدگی سے دانتوں کو صاف رکھنے سے الزائیمر اور دیگر دماغی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔ناروے کی یونیورسٹی آف برجن کے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ روزانہ دانتوں کو صاف رکھتے ہوئے نہ صرف ا?پ اپنے دانت بچاسکتے ہیں بلکہ خود کو الزائیمر سمیت کئی امراض سے بھی محفوظ رکھ سکتے ہیں۔اس تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مسوڑھوں کی سوزش (جنجی وائٹس) اور الزائیمر کے درمیان گہرا تعلق ہے۔ اس کا ثبوت دیتے ہوئے یونیورسٹی کے شعبہ کلینکل علوم کے ماہر پائٹرمائڈل اور ان کے ساتھیوں نے خاص بیکٹیریا کے ڈی این اے پیش کئے ہیں۔ مسوڑھوں کی سوزش میں جو بیکٹیریا سرگرم ہوتے ہیں وہ منہ کے ذریعے دماغ تک جاتے ہیں اور یوں الزائیمر کی وجہ بنتے ہیں۔یہ بیکٹیریا دماغ میں جاکر ایک ایسا پروٹین بناتے ہیں جو دماغی خلیات یعنی عصبیوں (نیورونز) کو تباہ کرتا ہے اور انسانی یادداشت کم ہوتی رہتی ہے اور آخرکار وہ الزائیمر کی جانب پہنچ جاتا ہے۔ پروفیسر مائڈل کہتے ہیں کہ یہ بیکٹیریا الزائیمر کی براہِ راست وجہ نہیں بلکہ یہ الزائیمر کو بڑھاتا ہے۔ لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ دانتوں کو برش کرنے اور دھاگے سے فلاسنگ کی بدولت اس خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے۔پروفیسر مائڈن کہتے ہیں کہ اگر آپ کے خاندان میں کوئی اس مرض میں مبتلا ہوا ہے اور ا?پ مسوڑھوں کی سوزش میں مبتلا ہے تو اپنے ماہرِ دنداں سے رابطہ کرکے اس مرض کو ختم کرنے کی کوشش کیجئے۔ڈاکٹر مائڈن اور ان کی ٹیم نے الزائمر کے 53 مریضوں کا جائزہ لیا ہے جن میں یہ بیکٹیریا اور اس سے وابستہ اینزائم دیکھے گئے ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے اس عمل کو روکنے والی ایک دوا بھی بنائی ہے جو اس سال کے آخر تک آزمائشی عمل سے گزرے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv