تازہ تر ین
googly111

دوسری ٹیمیں پلاننگ کرتی ہیں،کپتان کا رول اہم ہوتا ہے:طاہر شاہ کی گگلی میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ایک متوازن اور بڑی مضبوط ٹیم ہے لیکن شروع میں اس کا رن ریٹ سست رہا ویسٹ انڈیز کی باﺅلنگ بہت زبردست ہے۔ٹیم کے اوپنرز اگر پرفارمنس نہ دے سکیں تو باقی ٹیم پر بڑا پریشر آ جاتا ہے یعنی اوپنرز پر بڑی بھاری ذمہ داری ہوتی ہے۔ چینل فائیوکے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم ورلڈ کپ کی فیورٹ ہے۔میں سمجھتا ہوں ہم لوگ پلان نہیں کرتے لیکن دنیا کی ٹیمیں پلاننگ کرتی ہیں۔کرکٹ ٹیم میں کپتان بہت اہم ہوتا ہے کپتان کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق کو اگلا کپتان بنانے کے لئے ساری گیم ہو رہی ہے یعنی سرفراز پر پر اعتراضات اٹھیں گے تو امام کو کپتان بنا دیا جائے گا لیکن ایسا ہونا اتنا آسان نہیں۔کاش پاکستانی کرکٹ میں سفارشی سسٹم نہ ہوتا تو بہترین کرکٹرز باہر جا کر دوسروں کے لئے نہ کھیلتے۔لاہور ریجن کابدترین حال ہے کوئی ٹورنامنٹ نہیں ہوتے پہلے کئی ٹورنا منٹس ہوتے تھے۔حفیظ اور شعیب کی عمریں اب کرکٹ کھیلنے والی نہیں گھر بیٹھنے کی ہیں۔جب ماجد خان کی سلیکشن کا معاملہ آیا ان کے والد نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا کہ کوئی یہ نہ کہے میرا بیٹا سفارشی ہے۔ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کی بڑی ضرورت ہے۔پاکستان کرکٹ میں مافیا ہے غلط بات پر تو میں تنقید کروں گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv