لاہور (ویب ڈیسک)گرمی میں تیزی کے پیش نظر محکمہ صحت ہیٹ سٹروک اور گیسٹرو سے بچاو کی احتیاطی تدابیر پہلے ہی جاری کرچکا ہے – ڈی جی ہیلتھ۔تیز دھوپ اور گرمی میں بلا احتیاط گھر سے نکلنا ہیٹ سٹروک کا باعث ہے ۔سردرد، چکر، بلڈ پریشر اور غنودگی ہیٹ سٹروک کی علامات ہوسکتی ہیں ۔دھوپ میں نکلتے وقت سرکپڑے سے ڈھانپ کر رکھیں ۔عیدی کی رقم سے کھلے بازاری کھانے او رمشروبات بچوں میں گیسٹرو کا موجب بن رہے ہیں ۔بازاری کھلے مشروبات،سموسے، پکوڑے،جوس وغیرہ سے پرہیزکریں ۔کھانے سے پہلے او ررفع حاجت کے بعد ہاتھ صابن سے ضروردھوئیں ۔دست اسہال کی صورت میں نمکول کا استعمال پانی کی کمی سے بچنے کا حل ہے ۔