تازہ تر ین

عیدپر پارکوں کو لاکھوں کی عیدی

لاہور (ویب ڈیسک)ڈائریکٹر جنر ل وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف نے کہا ہے کہ عید الفطر کی تین چھٹیوں کے دوران فول پروف سکیورٹی اور بہترین انتظامات کے باعث لاہورچڑیا گھر اور سفاری زو میں 2 لاکھ6 ہزارسے زائد افراد معیاری تفریح سے لطف اندوز ہوئے اورشدید گرمی کے موسم کے باوجودان دونوں تفریح گاہوں سے 65 لاکھ9 ہزار روپے سے زائد آمدن ہوئی ہے۔ انہوں نے یہ بات آج یہاں اپنے دفتر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ عید کی چھٹیوں کے دوران سیاحو ں کی حفاظت اور سکیورٹی کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے اور تمام سکیورٹی سٹاف ہمہ وقت تندہی سے اپنے فرائض انجام دیتا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاہورچڑیاگھر میں عید کی تین چھٹیوں کے دوران ایک لاکھ38 ہزار770 سیاح تفریح سے لطف اندوز ہو ئے اور چڑیا گھر کو48 لاکھ18 ہزار روپے سے زائد آمدن ہوئی جبکہ35 ہزار افراد نے سفاری زو لاہور کا وزٹ کیا اوراسے9 لاکھ روپے آمدن ہوئی۔اسی طرح بہاولپور چڑیا گھر میں 67 ہزار430 افراد تفریح کے لئے آئے اور اسے 4 لاکھ28 ہزار 180 روپے سے زائد آمدن ہوئی جبکہ ڈیرہ غازی خان کے چڑیا گھر میں 37 ہزار784 افراد نے وزٹ کیا اور اسے3 لاکھ62 ہزار820 روپے آمدن ہوئی۔ لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف نے صوبہ بھرکے وائلڈ لائف پارکس اور بریڈنگ سنٹرز کا ذکر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ عید کی چھٹیوں کے دوران3 لاکھ87 ہزار877 افراد تفریح سے مفت لطف اندوز ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ وائلڈ لائف عوام خصوصاً بچوں کو سستی تفریح اور مزید سہولیات کی فراہمی کا مشن جاری رکھے ہوئے ہے اور صوبہ کے چڑیا گھروں، وائلڈ لائف پارکس اور بریڈنگ سنٹروں میں موجود سرپلس جانوروں کی شفٹنگ اور نئے جانوروں کو نمائش کے لئے پیش کرنے کے لئے لائحہ عمل طے کر لیا گیا ہے جس پر عملدرآمد کی صورت میں ان تفریحی پارکس کار خ کرنیوالوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ کی توقع ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv