تازہ تر ین

تبدیلی کے خواب مہنگائی کے عذاب میں بدل گئے

لاہور( ویب ڈیسک)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ تبدیلی کے خواب مہنگائی کے عذاب میں بدل گئے ہیں، ڈالر تاریخ کا بلند ترین سطح پر پہنچنا آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے اثرات ہیں پچھلے 9 ماہ میں مہنگائی کی شرح تین گنا اور ترقی کی شرح آدھی ہو گئی، 8 لاکھ لوگ بے روزگار ہو گئے۔ عمران صاحب! آپ اور آپ کی ٹیم اتنی نالائق ہے کہ آپ کی حکومت کو آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے لئے آئی ایم ایف ہی کی بی ٹیم کو بھرتی کرنا پڑان کا کہنا تھا کہ جب تک پاکستان میں معاشی استحکام پیدا نہیں ہو گا ڈالر کی قیمت کنٹرول میں نہیں آ ئے گی،پاکستان میں تجارتی خسارہ بڑھ رہا اور زرمبادلہ میں بھی کمی ہو رہی ہے اس وجہ بھی ڈالر کی قیمت کنٹرول میں نہیں آ رہی۔جو حالات بن رہے ہیں ایسا لگتا ہے کہ ڈالر مزید اوپر جائے گا ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹیریٹ میں آئے ورکرز سے گفتگو میں کیا اس موقع پر انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان پر قرضے ہیں اور ہم ریونیو بھی اکٹھا نہیں کر پا رہے، اس لیے بھی آ ئی ایم ایف کا ہم پر پریشر ہے کہ ڈالر کی قیمت کو بڑھایا جائے،ڈالر کی نئی اڑان کے بعد پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 588 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ تو کر لیا لیکن اس کی شرائط ابھی تک سامنے نہیں آئیں، جس کے باعث مارکیٹ میں بے یقینی کی صورتحال قائم ہے‘اسی کے باعث ڈالر کی قیمت کو اچانک پر لگ جاتے ہیں۔ ڈالر کی قیمت کو مستحکم رکھنے اور مارکیٹ سے بے یقینی کی صورتحال کے خاتمے کے لئے حکومت کو آئی ایم ایف کی شرائط کو فی الفور منظر عام پر لانا چاہیے ان کا کہناتھا کہ موجودہ حکومت یہ دعوے تو بہت کرتی ہے کہ وہ عوام کی بہتری کے لئے ماضی کی نسبت سے زیادہ کام کر رہی ہے لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں کیونکہ چند دن کے بعد پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جاتا ہے جو تمام اشیاءضروریہ کی قیمتوں کو پر لگا دیتا ہے۔ عوام اس پر احتجاج کر کے ابھی بیٹھے نہیں ہوتے کہ ڈالر اڑان پکڑ لیتا ہے، عوام جب اس پر بات کرتے ہیں تو اسی اثناءمیں حکومت دیگر چیزوں پر ٹیکس عائد کر دیتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv