تازہ تر ین
arrested-in-handcuffs-1

چینی ٹیم شادی گینگ کیخلاف کاروائی کرنے پاکستان پہنچ گئی ، 79 افراد گرفتار

اسلام آباد، لاہور (نمائندگان خبریں) چینی شادی گینگ کے خلاف ایکشن تیز ہو گیا، اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران چینی باشندوں سمیت اب تک 79 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ دوسری طرف معاملے کی چھان بین کیلئے بیجنگ سے ٹیم پاکستان پہنچ گئی، حکام سے ملاقاتیں بھی کیں اور ہرممکن تعاون کا وعدہ بھی کیا۔چینی شادی گینگ کے خلاف تحقیقات میں تیزی آ گئی ، اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں چھاپے مارے گئے اور گرفتاریاں کی گئیں ، لاہور میں اب تک 21 چینی باشندے اور 2 پاکستانی ملازم گرفتار ہوچکے ہیں جبکہ ایک لڑکی چین سے واپس لاہور پہنچ گئی۔فیصل آباد میں بھی چینی شادی گینگ کے خلاف کارروائیاں کی گئیں جس میں 33 چینی باشندوں سمیت 34 ملزمان گرفتار ہوئے جو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ گرفتار ہونیوالوں نے یہ اعتراف کیا ہے کہ وہ پیسے دیکر شادیاں کراتے تھے۔اسلام آباد میں بھی چینی گینگ کے خلاف ایکشن کیا گیا جس کے دوران 20 افراد گرفتار ہوئے جس میں سے 14 افراد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں جبکہ 6 ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں۔منڈی بہا الدین میں بھی حساس ادارے اور پولیس نے کارروائی کی جس کے دوران شادیاں کرانے والی لاہور کی خاتون چینی باشندہ اور ایک سہولت کار کو گرفتار کرکے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔منڈی بہاالدین کے پانچ غریب خاندانوں نے سہانے مستقبل کیلئے چائنینر نوجوانوں سے اپنی بچیوں کی شادی کی تھی لیکن ان کے ساتھ دھوکا ہوا۔ادھر چینی شادی گینگ کے معاملے کی چھان بین کیلئے بیجنگ سے ٹیم پاکستان پہنچ گئی، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی حکام نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام سے ملاقاتیں کیں اور پاکستان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ حساس ادارے اور پولیس کی کارروائی چائنیز مردوں سے سنہرے خواب کا جھانسہ دیکر لاہور کے میرج بیورو کی شادیاں کروانے والی خاتون سمیت چینی جوڑا اور ایک سہولت کار شخص گرفتار کر کے پولیس نے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا، مزید چار چینی جوڑوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔منڈی بہاوالدین میں پانچ غریب خاندانوں نے بیٹیوں کو سنہرے مستقبل کیلئے لاہور میرج بیورو کی خاتون کے لالچ دینے پر چائینر نوجوانوں سے بیاہ دیا، حساس ادارے اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کر کے چینی جوڑے ایک سہولت کار سمیت میرج بیورو لاہور کی خاتون کو گرفتار کرلیا اور انہیں ابتدائی تفتیش کے بعد ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔ضلع میں چائینز مردوں کی جانب سے لاہور میرج بیورو کی مدد سے پانچ انتہائی غریب خاندانوں سے تعلق رکھنے والی نوعمر لڑکیوں کے ساتھ خود کو مسلمان ہونے کا سرٹیفیکیٹ دکھا کر شادیاں کی گئیں، پولیس مزید چار جوڑوں کو تلاش کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv