تازہ تر ین

مشکل وقت عارضی ، جلد ختم ہو جائیگا ، ملک کی سمت درست کرینگے : عثمان بزدار

لاہور (وقائع نگار) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی 70 برس کی خرابیوں کو ٹھیک کر رہی ہے۔ مشکل وقت عارضی ہے، جو جلد ختم ہو جائے گا۔ تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی پائیدار ترقی کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔ 9 ماہ کے دوران ملک کی سمت درست کرنے کے لئے بے پناہ محنت سے کام کیا گیا ہے۔ ایک لمحہ ضائع کئے بغیر آگے بڑھ رہے ہیں۔ ماضی کی حکومتوں کی طرح بلند و بانگ دعوے نہیں کئے بلکہ ہم نے عوام کی خدمت کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں۔ مایوس عناصر کی منفی سیاست 22 کروڑ عوام پہچان چکے ہیں۔ لوٹ مار کی سیاست کا دور گزر چکا ہے۔ اب شفاف قیادت اور شفاف حکومت ہے۔ وہ مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے آج وزیراعلیٰ آفس میں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر توجہ دینے کی بجائے نمائشی پراجیکٹس بنائے گئے۔ سابق دور کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑا۔ سابق حکمرانوں نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں منصوبے شروع کرکے انہیں بروقت مکمل نہیں کیا ۔ ماضی میں فلاح عامہ کے بے شمار منصوبوں کو سردخانے میں ڈال کر مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا گیا ۔ عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو نظرانداز کر نے والوں کو جوابدہ ہونا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے فلاح عامہ کے منصوبوں کی تعمیر نو کا آغاز کر دیا ہے اور ان منصوبوں کی تکمیل سے صوبے کے عوام کو علاج معالجے کے ساتھ تعلیم کی معیاری سہولتیں ملیں گی۔ پسماندہ علاقوں کے عوام کی محرومیاں دور ہوں گی اور کمزور طبقوں کا معیار زندگی بلند ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ عوام کی امیدیں پوری کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماں جیسی عظیم ہستی اللہ تعالیٰ کی انمول نعمت ہے اور بلاشبہ ماں سچے جذبے اور صادق رشتے کا نام ہے۔ ماں جیسے بے لوث رشتے کا کائنات میں کوئی نعم البدل نہیں۔ ماں کی گود بچے کی پہلی درس گاہ ہوتی ہے۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے ماں سے محبت کے اظہار کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں سمجھتا ہوں ماں جیسا عظیم اور مقدس رشتہ کسی دن کا محتاج نہیں اور ہمارا ہر دن ماں کی تکریم اور ماں سے محبت و پیارکرنے کا دن ہے۔ ماں کی خدمت عبادت سے کم نہیں۔ ماں کی خدمت کو اپنا شعار بنانے والے نہ صرف دنیا بلکہ آخرت میں بھی سرخرو ہوتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ میں اپنی والدہ محترمہ کی دعاﺅں کی بدولت آج اس مقام پر ہوںاورمیں اللہ تعالیٰ کا شکربجا لاتا ہوں جس نے مجھے اپنی والدہ محترمہ کی خدمت کی توفیق عطا فرمائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماں کی تعظیم و اطاعت پر اللہ تعالیٰ بھی راضی ہوتا ہے۔ ماں کی عظمت سے کوئی انسان، دین، مذہب، قوم یا فرقہ انکار نہیں کر سکتا۔ماں کا رشتہ ہر غرض، بناوٹ اور لالچ سے پاک ہوتا ہے اورہمیں دنیا میں زندگی گزارنے کے قابل بنانے میں ماں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ماں کی دعاﺅں سے ہرتکلیف راحت میں بدل جاتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv