تازہ تر ین

ہسپتالوں کی بہتری سزا کے بغیر نا ممکن : عمران خان

اسلام آباد، لاہور (آئی این پی، مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے دوا ﺅں کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ تک رکھنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں علاج کی سہولتوں کو معیاری اور آسان بنایا جائے، علاج معالجے کی سہولتیں عام آدمی کی دسترس سے باہر نہ ہوں۔ ہفتہ کو بنی گالہ میں وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل ہیلتھ ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر میں صحت کی سہولتوں اوردواں کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔اجلاس میں وزیر اعظم کو صحت کے قومی پروگرامز، ہیلتھ کارڈ اور صحت سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی، ملک بھر میں طبی سہولتوں اور دواں کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں معاون خصوصی ظفر مرزا، سیکریٹری ہیلتھ زاہد سعید اور دیگر حکام شریک ہوئے، معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفراللہ مرزا اور صحت حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی، وزیر اعظم کو صحت سہولت کارڈز کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ملک بھرمیں نئے اسپتال، پنجاب میں ڈاکٹروں کی ہڑتال اور بورڈ آف گورنر پر غور کیا گیا، وزیر اعظم نے دواں کی قیمتیں عام لوگوں کی پہنچ تک رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ملک میں علاج کی سہولتوں کو معیاری اور آسان بنایا جائے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ علاج معالجے کی سہولتیں عام آدمی کی دسترس سے باہر نہ ہوں۔ وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے جہاں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ان سے ملاقات کی ۔ وزیراعلی ہاﺅس میں عثمان بزدار نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے وزیر اعظم کو داتا دربار کی تحقیقات میں پیش رفت پر بریفنگ دی۔ سردرار عثمان بزدار نے وزیراعظم کو پناہ گاہوں کی تکمیل پر بھی آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی نے رمضان بازار میں دی جانے والی سبسڈی کے حوالے سے عمران خان کو آگاہ کیا۔سردار عثمان بزدار نے اشیائے خردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی ۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہر سرکاری اسپتال میں شوکت خانم اسپتال کا کلچر لائیں گے. ان خیالات کا اظہار انھوں نے شوکت خانم اسپتال کی فنڈریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہا کہ شوکت خانم اسپتال میں 75 سے 80 فی صد مریضوں کامفت علاج ہوتا ہے، ہر مریض ڈاکٹر کے لئے وی آئی پی ہوتا ہے، پورے پاکستان میں تمام سرکاری اسپتالوں میں یہی کلچر لے کر آئیں گے، سرکاری اسپتالوں کو بھی پرائیویٹ اسپتال کے معیار کے برابرلایا جائے گا.انھوں نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں سزا جزا کا نظام قائم کرنے سے ہی نظام بہتر ہوگا، سرکاری اسپتالوں کے معیار کی بہتری سے غریب افراد کا اچھاعلاج ممکن ہوگا. وزیراعظم نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں کا معیار ہرصورت بہتر کریں گے، سرکاری اسپتالوں کی بہتری میں کسی رکاوٹ کوبرداشت نہیں کریں گے. انھوں نے کہا کہ شوکت خانم بین الاقوامی معیارکا اسپتال ہے، اس پرخوشی ہے، شوکت خانم پشاوراسپتال میں خطے کی جدیدترین سہولیات موجود ہیں. قبل ازیں وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کےساتھ صوبائی کابینہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کی. اس موقع پر انھوں نے کہا کہ منصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے مختلف ماڈلز لاگو کیے جائیں. وزیر اعظم نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں ہنرمندافراد کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں، ون ونڈو آپریشن کےتحت سرمایہ کاروں کوسہولت فراہم کی جائے. ان کا کہنا تھا کہ حکومت کاروبار کو آسان بنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس مالی وسائل محدود ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرز کو شامل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے پنجاب کابینہ اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہنر مند افراد کیلئے روز گار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ شعبہ زراعت میں ترقی کے لیے منصوبے شروع کیے جائیں۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میٹرو بس پر 12 ارب کی سبسڈی صحت اور تعلیم پر خرچ کی جا سکتی تھی۔ تمام ترقیاتی منصوبے عوام کی فلاح و بہبود کے لیےخرچ ہونا چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کو ہر سہولت فراہم کریں گے۔ شوکت خانم میں فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم میں 80 فیصد مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے۔ شوکت خانم میں ہر مریض ڈاکٹر کے لیے وی آئی پی ہوتا ہے۔اچھے ڈاکٹرز کو زیادہ تنخواہیں دیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک سرکاری ہسپتال ٹھیک نہیں ہوتے علاج کی بہتر سہولیات نہیں ملیں گی۔ سرکاری ہسپتالوں کی بہتری میں رکاوٹ کو برداشت نہیں کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ہسپتالوں کو ٹھیک کریں گے۔ انشاءاللہ سزا اور جزا کا نظام لائیں گے۔ پاکستان کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں یہی کلچر لائیں گے جو شوکت خانم ہسپتال میں ہے۔ سرکاری ہسپتالوں کو نجی ہسپتالوں کے معیار کے برابر لایا جائے گا۔لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے میٹرو بس پر 12ارب سے زائد سبسڈی ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کو شاید ڈر ہے کہ ان لیگ کی حکومت دوبارہ نہ آجائے یقین دلاتا ہوں کہ نوازشریف اور شہبازشریف ساری زندگی جیلوں میں ہی رہیں گے۔ آپ نے بالکل نہیں ڈرنا۔ اجلاس میں وزراءنے وزیراعظم کو بتایا کہ کچھ لیگی ایم این ایز نے سرکاری زمینوں پر قبضہ کررکھا ہے جس پر وزیراعظم نے کہا کہ آپ قبضہ ختم کرائیں اور کس کو مت چھوڑیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv