تازہ تر ین

چیئرمین نیب نے تمام دباﺅ ہوا میں اڑا دیئے ، اہم ترین انکشافات

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) ملک بھر میں اہم شخصیات کے خلاف نیب ریفرنسز چل رہے ہیں جس سے سب سے زیادہ شریف خاندان متاثر ہوا ہے۔ تاہم اب چئیرمین نیب پر اہم ریفرنسز واپس لینے کے لیے دباو¿ ڈالے جانے کا انکشاف ہوا ہے جسے چئیرمین نیب نے قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔چئیرمین نیب پر دباو¿ڈالا گیا کہ وہ متعلقہ ریفرنسزواپس لے لیں لیکن چئیرمین نیب نے دباو¿ پس پشت ڈالتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دینے کی ٹھان لی ہے۔دباو¿ مسترد ہونے پر سوشل میڈیا پرچند تصاویر بھی جاری کی گئیں جو انتہائی مہارت سے تیار کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق چئیرمین نیب سے رابطہ کیا گیا توانہوں نے کہا کہ ان اطلاعات میں صداقت ہے۔ چئیرمین نے معاملے پر کسی قسم کے تبصرے سے گریزکیا اورکہا کہ میں اللہ اورنبی کریم (ص) کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا، بلاخوف و خطرآئین و قانون کے مطابق فرائض سرانجام دیتا رہوں گا۔علاوہ ازیں جعلی اکاو¿نٹس اور میگا کرپشن کیسز میں نیب پر دباو¿ ڈالنے کی منظم کوششوں کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب کے کرپشن کے خلاف متحرک ارکان کے تبادلے اور بڑے مجرموں کا نام ریفرنسز سے نکالنے کے لیے پس پردہ عناصر متحرک ہو گئے۔نیب کے کچھ افسروں کو ہٹانے کے لئے دباو¿بڑھ گیا، ریفرنس پرہاتھ ہلکا رکھنے کی سفارشیں بھی آنے کی اطلاعات ہیں۔نیب میں موجود اہم مقدمات سے متعلق رازافشا کئے جانے کا بھی انکشاف ہوا۔ کچھ اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے میبنہ طور پر گارنٹرز کو استعمال کرنا شروع کر دیا اوراپنے ادوار میں نوکریوں پر لگائے گئے افراد کو بھی احسانات یاد کروانے شروع کردیئے۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی الٹ چیزیں تیار کی جا رہی ہیں، بعض چیزیں حذف کی جا رہی ہیں تاکہ ملزمان کو کچھ ٹرائل اور کچھ اپیلوں میں سہولت مل سکے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv