تازہ تر ین

اپوزیشن کی جانب سے حکومت اور آئی ایم ایف معاہدہ پر کی جانے والی تنقید پرترجمان وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر شہباز گل کا ردعمل

لاہور(صدف نعیم سے)ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے پاکستان کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا دونوں جماعتوں نے مل کر ملکی خزانہ لوٹنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی۔ان کے سابقہ ادوار کی تاریخ IMF کے ساتھ قرضوں معاہدوں سے بھری پڑی ہے۔مشرف حکومت کے اختتام پر پاکستان پر بیرونی قرضہ 45 ارب ڈالر تھا جو 2018 میں 94 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز نے اپنے دس برس کی حکومتوں میں 50 ارب ڈالر تک قرضہ لیا۔یہ سارا قرضہ ان دونوں جماعتوں نے شعبدہ بازیوں اور اپنی جیبیں بھرنے میں لگایا۔اس بے پناہ قرض کا حساب مانگا جائے تو یہ شور مچانے لگتے ہیں۔پاکستان کو اگلے تین سال میں 24 ارب ڈالر بیرونی قرضہ واپس کرنا ہے۔تحریک انصاف حکومت کو IMF سے معاہدہ گزشتہ حکومتوں کی کرتوتوں کی وجہ سے کرنا پڑ رہا ہے۔عمران خان کی قیادت میں پاکستان جلد بیرونی قرضوں سے جان چھڑا کر ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv