لاہور(ویب ڈیسک)سیکیورٹی فورسز نے داتا دربار حملے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر گڑھی شاہو کے علاقے سے مزید 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔خیال رہے کہ بدھ کے روز داتا دربار کے قریب ایلیٹ فورس کی وین پر ہونے والے خود کش حملے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔حملے کی تحقیقات کرنے والی سیکیورٹی ایجنسی کا کہنا تھا کہ انہوں نے دربار پر خود کش بمبار کو پہنچانے والے موٹر سائیکل رکشے کا سراغ لگا لیا۔مشتبہ شخص ریلوے اسٹیشن کے قریب سے رکشے پر سوار ہوا تھا، ایجنسی کو حاصل ہونے والی ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رکشہ ڈرائیور نے خود کش بمبار کو گڑھی شاہو سے آتے دیکھا جس کے بعد وہ اسے لینے کے لیے خود آگئے آیا تھا۔سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق رات گئے سیکیورٹی اداروں نے گڑھی شاہو میں آپریشن کرکے 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا، جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔