تازہ تر ین

نئے بلدیاتی نظام کو عوام کے لئے فائدہ مند بنایا جائے :چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد

لاہور ( صدف نعیم سے) چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد کا کہنا ہے کہ صدارتی نظام کی باتیں کرنے والے قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں، ملک کو اس وقت متبادل قیادت کی ضرورت ہے ہم پیپلز پارٹی، مسلم لیگ اور دیگر پارٹیوں کی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے،نئے بلدیاتی نظام کو عوام کے لئے فائدہ مند بنایا جائے ان باتوں کا اظہار انھوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں فیصل آباد،جڑانوالا اور قصور سے آئے تنظیمی عہدیداروں سے ملاقات میں کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ جب سے تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے ملکی ترقی کا پہیہ الٹا گھوم رہاہے وہ جو کہتے تھے کہ ایک کڑور نوکریاں اور 50لاکھ گھر دیں گئے اور قرضہ لینے کی بجائے خودکشی کو ترجئع دیں گے اب قرضہ ملنے کی خوشخبریاں سنارہے ہیں،صرف زبان ہی نہیں پورا نظام ہی پھسلن کا شکار ہے۔صدارتی نظام کا مطلب ورلڈ بنک کے ٹیکنو کریٹس کی حکومت ہے جس میں پاکستان کے عوام کی نمائندگی ہو گی نہ ان کی بات سنی جائے گی۔برابری پارٹی پاکستان 99فی صد عوام کی جماعت ہے جس کا مقصد ملک پر مسلط استحصالی اورظلم وجبر کے نظام کا خاتمہ ہے جس نے عام آدمی کی ذندگی کو اجیرن بنا رکھا ہے اور اب رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کا نیا طوفان انگڑائی لے رہا ہے جس سے عوام کی معاشی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگا۔ تقریب کے اختتام پر محمد ندیم پاشا، علی ابراہیم اور عدنان مزمل کو متعلقہ شہروں میں پارٹی کا کوآردینیٹر مقرر کیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv