تازہ تر ین

ریاست کی ذمہ داری ہے کہ کسانوں کے نقصان کا ازالہ کرے: ضمیر آفاقی ، پاکستان میں بارشوں کے پانی کی مینجمنٹ کیلئے کوئی متبادل انتظام موجود نہیں: آغا باقر ، لٹیروں سے پیسہ وصول کرنے اور انہیں سزا دینے سے بہتر معیشت کیلئے کوئی چیز نہیں: اعجاز حفیظ، لاہور میں طوفانی بارش کے دوران ٹریفک پولیس اہلکار سمیت کوئی حکومتی مشینری نظر نہیں آئی: عبدالباسط ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تجزیہ نگار عبدالباسط خان نے کہا ہے کہ بارش غریبوں کے لیے زحمت کیساتھ مصیبت ہے، انکی مدد کے لیے حکومت بھی کچھ نہیں کرتی۔ ڈیم نہ ہونے کے باعث اربوں ڈالرز کابارشوں کاپانی مکمل ضائع ہوتا ہے۔لاہور میں طوفانی بارش کے دوران ٹریفک پولیس سمیت حکومتی مشینری کا کوئی اہلکار موجود ہیں تھا۔ عمران خان کرپشن اور احتساب پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے۔ عمران خان کی کابینہ میں مشاورت ہوتی ہے یہ چہیتوں کی کابینہ نہیں ہے۔شریف خاندان کہتا ہے جیلوں سے نہیں ڈرتے مگر ضمانتیں کرواتے پھرتے ہے اور خود کو لیڈر کہتے ہیں۔ عمران خان چاہتے ہیں کہ شمالی اور جنوبی پنجاب سے دوٹیمیں، باقی تینوں صوبوں اور وفاق سے ایک ایک ٹیم بننی چاہیے اور مقابلے ہونے چاہیئں۔ احسان مان جس ایم ڈی کولائے وہ انکی کمزوری ہیں، انہوں نے اپنے اختیارات ایم ڈی کو دے دئیے جس پر اراکین نے اعتراضات اٹھائے۔باہر سے لوگوں کو لا کر اداروں میں بٹھانے کی منطق سمجھ سے بالاتر ہے۔ میزبان تجزیہ نگار آغا باقر نے کہا کہ پاکستان میں بارشوں کے پانی کی مینجمنٹ کے لیے کوئی متبادل انتظامات اور گورننس نہ ہونا رحمت کو زحمت بنا دیتا ہے۔ جانی و مالی نقصان کیساتھ کھڑی فصلوں کی تباہی پر کسان شدید مشکلات کا شکار ہیں۔تجزیہ کار اعجاز حفیظ خان نے کہا کہ کاش یہ طوفان محض طوفان ہوتا مگر اس طوفان کے پیچھے غریب کے لیے کئی طوفان تھے۔ اشرافیہ نے عوام کی شہ رگ پکڑی ہوئی ہے۔غربت سب سے بڑا گناہ ہے۔ 30 سال لوٹنے والے چوروں کے راستے میں پھول برسانے کی بجائے پتھر برسائیں اور انہیں جیلوں میں ڈالیں۔ حکومت کو 5سال کی مدت مکمل کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔حمزہ شہبازکے کیسز پر لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے اب سپریم کورٹ میں جائیں گے۔ لٹیروں سے پیسہ وصول کرنے اور انہیں سزا دینے سے بہتر معیثت کے لیے کوئی چیز نہیں ہوگی۔ حکومت کی معاشی پالیسی احتساب کے بغیر نامکمل ہوگی۔ ایمنسٹی سکیم بڑا معاملہ ہے کیونکہ عمران خان اسکی مخالفت کرتے رہے ہیں۔ کالم نگار ضمیر آفاقی کا کہنا تھا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ کسانوں کے نقصان کا ارزالہ کیا جائے۔حکومتی نااہلی کی سزا عوام کو ملتی ہے۔ طوفانوں کی اطلاع 5دن پہلے مل چکی مگر حکومت نے کوئی اقدامات نہ کیے اور اب تک 75سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ قدرتی آفات مسلسل آرہی ہیں، حکومت کو سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے۔ موجودہ حکومت سے ضیاءالحق اچھا تھا۔ موجودہ حکومت میں احتجاج کرنے پر دہشتگردی کے پرچے کاٹے جاتے ہیں۔ ٹھوس ثبوتوںکی بنیاد پر کاروائی کیستاتھ احتساب کانظام ٹھیک ہو تو مجرم ضمانتوں کا موقع ملے بغیرگرفت میں آئیں گے۔ ایمنسٹی سکیم کے مندرجات طے نہ ہونا حکومت کی نااہلی ہے۔ کراچی میں پولیس کی نااہلی سے بچے کی ہلاکت افسوسناک ہے، پولیس میں تربیتی اصلاحات لازم ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv