تازہ تر ین

جانوروں کی چوری پر انڈونیشیا کا کموڈو ڈریگن جزیرہ بند کرنے کا فیصلہ

جکارتا( ویب ڈیسک ) انڈونیشیا میں ایک جزیرہ خوف ناک کموڈو ڈریگن کی وجہ سے مشہور ہے لیکن وہاں کموڈو ڈریگن چوری ہونے کے کئی واقعات کے بعد اب اس جزیرے کو ایک سال کے لیے بند کیا جارہا ہے۔اس سے قبل صرف مارچ کے مہینے میں انتہائی چالاک اسمگلروں نے 41 کے قریب چھوٹے ڈریگن چرالیے جن میں سے ہر ایک کی قیمت 35 ہزار ڈالر یا پاکستانی 50 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے یا اسمگلروں نے انہیں اتنی ہی رقم میں فروخت کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس عجیب و غریب مخلوق کو پوری دنیا سے لوگ دیکھنے لیے آتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اسے انڈونیشیا کی سیاحت میں ایک اہم مقام حاصل ہے۔ان واقعات کے بعد انڈونیشیا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری 2020ئ سے اگلے 12 ماہ تک کے لیے کموڈو ڈریگن کا جزیرہ بند کردیا جائے گا۔ جزیرہ بند کرنے کے بعد کموڈو ڈریگن کی ا?بادی بڑھانے اور ان کے تحفظ کے لیے ایک وسیع پروگرام بھی شروع کیا جائے گا۔ ابھی اس جزیرے پر 5000 کے قریب کموڈو ڈریگن موجود ہیں۔انڈونیشیا میں کموڈو، پاڈار اور رینکا جزائر اور دیگر 26 جزائر میں ڈریگن پائے جاتے ہیں جسے مجموعی طور پر کموڈو نیشنل پارک کا نام دیا گیا ہے۔ صرف 2018ئ میں ہر سال 10 ہزار سے زائد سیاحوں نے یہاں کی سیر کی جن میں 95 فیصد سیاح کا تعلق بیرونِ ملک سے تھا۔انڈونیشیا حکومت کے مطابق صرف کموڈو جزائر ہی ایک سال کے لیے بند کیا جائے گا جبکہ یونیسکو کی فہرست میں شامل دیگر پارک کھلے رہیں گے۔ کچھ عرصے قبل سیاح کی جانب سے سگریٹ پھینکنے پر آگ لگی تھی جس سے 10 ہیکٹر کا جنگل تباہ ہوگیا تھا اور اس کے بعد انڈونیشیا نے سیاحوں کی تعداد 5 ہزار تک محدود کرنے کی تجویز دی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv