تازہ تر ین
cpne

میڈیا مخالف اور غیرضروری اقدامات کی ہر سطح پر مزاحمت کی جائےگی: سی پی این ای

کراچی (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ وفاقی حکومت پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (PMRA) کے مجوزہ قانون کے ذریعے اور ”ون ونڈوآپریشن“ کی آڑ لے کر پرنٹ، الیکٹرانک، ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر سخت گیر کنٹرول نافذ کرنا چاہتی ہے، اس قسم کے میڈیا مخالف اور غیرضروری اقدامات کی سی پی این ای ہر سطح پر بھرپور مخالفت اور مزاحمت کرے گی۔ آزاد میڈیا معاشرے کی ترقی، عوام تک معلومات کی رسائی اور جمہوریت کے فروغ کے لئے انتہائی ضروری اور بنیادی آئینی حق ہے اور میڈیا کو PMRA جیسے غیر جمہوری اور غیر آئینی قوانین کے ذریعے کنٹرول کرنا آزادی اظہار اور آزادی صحافت پر قدغن لگانے کے مترادف ہوگا۔ نائب اکرام سہگل کی صدارت میں سی پی این ای سٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں منظور کی گئی ایک قرارداد میں کہا گیا کہ PMRAکے مجوزہ قانون کے ذریعے اخبارات و جرائد اور پرنٹنگ پریس کے لئے ڈیکلیریشن، ریگولیٹری سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے اختیارات بھی ضلعی ڈپٹی کمشنر سے چھین کر وفاقی وزارت اطلاعات کو دینا غیر آئینی اور غیرقانونی ہے۔ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ پرنٹ میڈیا کو موجودہ مروجہ قوانین کے تحت ہی چلانا چاہئے۔ اجلاس میں مزید کہا گیا کہ PMRA کے مجوزہ قانونی مسودہ میں پریس کونسل آف پاکستان (PCP) کو اپنی تحویل میں لے کر میڈیا کے لئے کنگرو قسم کا خاص عدالتی نظام بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو انتہائی نا پسندیدہ قدم ہوگا، کیونکہ ایک مثالی میڈیا ریگولیٹری کو وزیراعظم سیکرٹریٹ، کابینہ ڈویژن یا وفاقی وزارت اطلاعات کی بجائے پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے سامنے جوابدہ ہونا چاہئے۔اجلاس میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ میڈیا کے لئے خصوصی قوانین بنانے کی بجائے میڈیا اداروں اور میڈیا کارکنوںکو درپیش مسائل حل کرنے پر توجہ دے۔ اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث موسم گرما کے دوران کراچی میں ممکنہ ”ہیٹ اسٹروک“سے بچاو¿ کے طریقہ کار اورمناسب احتیاطی تدابیر پر مبنی ”سی پی این ای“ اور ”کے الیکٹرک“ (K-Electric) کے اشتراک سے عوامی آگاہی مہم بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی سرکاری اشتہاراتی پالیسی کے حوالے سے بھی سی پی این ای کی جانب سے گزارشات تجویز کی گئیں جو علیحدہ پریس ریلیز میں جاری کی جائیں گی۔ اجلاس میں سی پی این ای کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک، نائب صدور رحمت علی رازی، طاہر نجمی، عارف بلوچ، جوائنٹ سیکریٹری عامر محمود، فنانس سیکریٹری حامد حسین عابدی، انفارمیشن سیکریٹری عدنان ملک، سینئر اراکین محمدحیدر امین ، اعجازالحق، انور ساجدی، ارشاد احمد عارف، مقصود یوسفی، غلام نبی چانڈیو، سعید خاور، علی احمد ڈھلوں، عبدالخالق علی، عبدالرحمان منگریو، مدثر عالم، بشیر احمد میمن، فقیر منٹھار منگریو، محمود عالم خالد، معظم فخر، محمد طاہر، ممتاز احمد صادق، مظفر اعجاز، سردار نعیم، سید شمس الضحیٰ شاہ، اکمل چوہان، شیر محمد کھاوڑ، حمزہ تنویر، محمد تقی علوی، وقاص طارق فاروق، یحییٰ خان سدوزئی، زبیر محمود ، حافظ ثناءاللہ، سید محمد رضا شاہ، سردار عابد علیم، بشیر احمد خان، امتیاز روحانی، ایس ایم فضل، منزہ سہام اور حسینہ جتوئی سمیت کثیر تعداد میں ایڈیٹروں اور صحافیوں نے شرکت کی۔
سی پی این ای



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv