تازہ تر ین

شہباز شریف کی رائے ہے کہ عمران خان سے صلح کر لیں: شیخ رشید

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کو خوفناک مسائل کا سامنا ہے، پی آئی اے، ریلوے، اسٹیل مل سب خسارے میں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ملک کو بے دردی سے لوٹا گیا، ملک لوٹنے والوں کو ہیرو بنا کر پیش کیا جارہا ہے، موجودہ حکومت 18، 18 گھنٹے کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر حال میں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، مشکلات، خراب معیشت کے باوجود خدمت کرتے رہیں گے، یہ سال سیاست کے لیے بہت اہم سال ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ آج راولپنڈی تعلیم میں سب سے آگے ہیں جبکہ 6 ماہ میں 24 ٹرینیں چلائی ہیں، 16 مزید چلائیں گے، آئندہ ریلوے تیل کی سپلائی کا بھی کام کرے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں اصل میں لڑائی مریم اور شہباز کے درمیان ہے، شہباز شریف کی رائے ہے عمران خان سے صلح کرلیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں اضافے کے علاوہ حکومت کے پاس کوئی آپشن نہیں، گزشتہ چوروں اور ڈاکوں کی وجہ سے آج حکومت کو سزا مل رہی ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ این آر او کے لیے حکومت پر کوئی دبا نہیں، شہباز شریف حکومت کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں، اس وقت مریم نواز اور شہباز شریف کی سیاست ایک دوسرے سے مختلف ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv