تازہ تر ین

6کروڑ روپے کی ایک گائے جس کا گوشت دنیا میں سب سے بہترین سمجھا جاتا ہے، یہ کھاتی کیا ہے؟ آپ بھی جانئے

ٹوکیو(ویب ڈیسک) جاپان میں گائیوں کا ایک فارم ہے جس پر پلنے والی ایک گائے 6کروڑ روپے سے زائد قیمت میں فروخت ہوتی ہے کیونکہ اس کا گوشت دنیا بھر میں سب سے بہترین سمجھا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس گائے کا گوشت بہتر سمجھے جانے اور گائے کی قیمت اتنی زیادہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ فارم کا 86سالہ توچیگی نامی مالک اپنی گائیوں کو مہنگی شراب پلا کر پالتا ہے۔شراب پر پلنے والی ان گائیوں کے گوشت کو جاپان میں ’ماتسوساکا واگیو‘ (Matsusaka Wagyu)کہا جاتا ہے جو صرف جاپان میں ہی ملتا ہے۔ توچیگی اپنی گائیوں سے بہترین گوشت حاصل کرنے کے لیے نہ صرف انہیں شراب پلاتا ہے بلکہ انہیں شراب کا مساج بھی کرتا ہے۔ فارم کی گائیں جب بھی پیاسی ہوتی ہیں، توچیگی پانی میں شراب ملاتا ہے اور انہیں پلا دیتا ہے۔ خوراک میں وہ گائیوں کو مکئی کے دانے اور سویا بین کھلاتا ہے۔توچیگی کا کہنا ہے کہ ”اس کے فارم پر پلنے والی گائیوں کا گوشت بیلوں کی نسبت زیادہ مزیدار اور بہتر ہوتا ہے کیونکہ اس میں چربی زیادہ ہوتی ہے۔ “توچیگی کے فارم کی گائیں خرید کرنے اپنے گاہکوں کو ان کا گوشت کھلانے والے ایک ہوٹل کے مالک کوبایاشی کا کہنا ہے کہ ”ہم توچیگی کے فارم سے مہینے میں تین سے چار گائے خرید کر لاتے ہیں اور ان کا گوشت اپنے ہوٹل پر فروخت کرتے ہیں۔ ان گائیوں کا گوشت اتنا لذیذ ہوتا ہے کہ میں نے ایسا لذیذ گوشت اپنی زندگی میں نہیں کھایا۔ یہ بہت مہنگا ہوتا ہے، پھر بھی گاہک خوشی خوشی اس کی قیمت ادا کرتے ہیں۔“



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv