تازہ تر ین

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے بڑے کردار کا مظاہرہ کیا: مریم ارشد ، پاکستان اسلامی دنیا میں رہنما کے طور پر پہچانا جاتا ہے : حسنین اخلاق ، نیوزی لینڈ کا واقعہ مغربی دنیا کیلئے لمحہ فکریہ: آغا باقر ، سانحہ کرائسٹ چرچ افسوسناک ، مذہب ظلم کی اجازت نہیں دیتا: عابد کمالوی ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگارمریم ارشد نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں مسجد میں حملہ قابل مذمت ہے دہشت گرد نے کھلے عام دندناتے ہوئے دہشت گردی کی۔میرے خیال میں مغربی ملکوں میں مسلمانوں کو کمتر خیال کیا جاتا ہے البتہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے واقعے پر مسلمانوں سے افسوس اور یکجہتی کا اظہار کیا ا ور اسے دہشت گردی تسلیم کیا۔ چینل فائیو کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہنیوزی لینڈ میں 1999میں بھی تیرہ لوگوں کو ایک ذہنی معذور نے قتل کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ان حالات میں پی ایس ایل کا فائنل پاکستان میں ہونا دنیا کے لئے امن کا پیغام ہے۔ کالم نگارعابد کمالوی نے کہا کہ سانحہ کرائسٹ انتہائی افسوسناک ہے کوئی بھی مذہب ظلم کی اجازت نہیں دیتا سانحہ نیوزی لینڈ اسلام دشمن لوگوں کی کارستانی ہے پاکستانی شہری نعیم راشد نے نمازیوں کو بچانے کی کوشش کی لیکن خود بھی شہید ہوگئے اس سے ظاہر ہوتا ہے مسلمان بہت بہادر قوم ہیں۔ایران کے سفیر نے بھی اعلان کیا ہے ان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔دہشت گرد کو شوٹر کہنا محض واقعے کو کوئی اور رنگ دینے کی کوشش ہے مسجد پر حملہ دہشت گردی ہے مسلمانوں کو یکجا ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر علاج کے لئے نواز شریف کو لندن بھیجا گیا تو دوسرے قیدی بھی تو ہیں قانون سب کے لئے ایک ہے۔الزام تراشی سے قومیں تباہ ہوتی ہیں۔ کالم نگار و سینئر صحافی حسنین اخلاق نے کہا کہ ٹرمپ کی موجودگی میں امریکہ میں تقسیم پیدا ہو رہی ہے۔ہالینڈ میں بھی ٹرام پر مسلح شخص کی فائرنگ کا واقعہ افسوسناک ہے اسے واقعات کو وسیع تر تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔پاکستان اسلامی دنیا میں رہنماءکے طور پر پہچانا جاتا ہے بطور مسلمان ہم ایک دوسرے سے جڑے ہیںمسلمان تو امن کے داعی ہیں پاکستان افغانستان میں بھی امن چاہتا ہے۔جب کسی امر سے معاشرے میں دہشت پھیلے تو وہ دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بطور پاکستانی کرکٹ ہمارا جنون ہے۔ میزبان و کالم نگارآغا باقرنے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں ہونے والے واقعے نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا عبادتگاہوں کا احترام خواہ کسی کی بھی ہوں سب پر لازم ہے نیوزی لینڈ واقعہ مغربی دنیا کے لئے بھی لمحہ فکریہ ہے ۔۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں ایک منٹ کی خاموشی ایک پیغام ہے پاکستانی قوم ایک ہے۔لاہور میں مال روڈچیئرنگ کراس پر احتجاج کے باعث عام طورپر بند رہتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv