تازہ تر ین

سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت ، شہباز شریف کل طلب

لاہور (خصوصی رپورٹر) سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت، جے آئی ٹی نے پیر کو سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو طلب کرلیا، سابق وزیر ریلوے سعد رفیق کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جا نب جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کو محکمہ داخلہ پنجاب نے نواز شریف سے تحقیقات کی اجازت دے دی۔ سانحہ ماڈل ٹاو¿ن پر 4 جنوری 2019 کو نئی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی تھی، جس نے مختلف پہلوو¿ں سے تحقیقات کیں اور ملزمان کے بیانات قلمبند کئے جبکہ نواز شریف کا بیان قلمبند کرنے کے لئے عدالت سے اجازت لی اور پھر محکمہ داخلہ پنجاب کو خط لکھا گیا جس کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے نواز شریف سے تحقیقات اور بیان قلمبند کرنے کی اجازت دیدی ہے۔جے آئی ٹی پیر کے روز نواز شریف کا بیان قلمبند کرنے کے لئے کوٹ لکھپت جیل جائیگی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv