تازہ تر ین

نیا پاکستان پُر امن اور ابھرتے معاشی مواقع سے بھرپور ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان ایک پرامن اور ابھرتے ہوئے سماجی اور معاشی مواقع سے بھرپور پاکستان ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے اسلام آباد سمٹ میں شرکت کرنے والے 25 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 60 سے زائد مندوبین نے وزیر اعظم آ فس میں ملاقات کی، ملاقات میں مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، چیئرمین بورڈ آف انویسٹمینٹ ہارون شریف، معاونین خصوصی نعیم الحق اور افتخار درانی بھی شامل تھے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آج کا پاکستان یکسر تبدیل ہو چکا ہے، نیا پاکستان پُر امن، ابھرتے سماجی ومعاشی مواقع سے بھرپور ہے، یہ حکومت کی سرمایہ کاردوست پالیسیوں اورسہولیات میں بہتری کا مظہر ہے کہ معروف بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں اور تاجروں کے لیے منافع بخش کاروبارکےمواقع پر یقین رکھتی ہے، اسلام آباد سمٹ کا انعقاد بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے پاکستان پراعتماد کا مظہرہے، کاروباری سرگرمیوں سے روزگار کے مواقع میسر آئیں گے، اور کاروباری برادری کے منافع بنانے سے کاروباری عمل میں تیزی آئے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv