تازہ تر ین

جرمنی پاکستان کا اہم اتحادی ،تجارتی شراکت دار ،امن کوششیں قابل قدر ہیں ،مارٹن کوبلر، چینل ۵کے پروگرام ” ڈپلو میٹک انکلیو “ میں گفتگو

اسلام آباد (ملک منظور احمد) اسلام آباد میں تعینات جرمنی کے سفیر مارٹن کابلر نے کہا ہے کہ پاکستان میں لائ اینڈ آرڈر اور سیکورٹی کی صورتحال بہت بہتر ہے، ہماری حکومت نے پاکستان کو محفوظ ممالک کی فہرست میں شامل کر کے ایک اچھا فیصلہ کیا ہے جرمن وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان بہت کامیاب رہا ہے اس دورہ کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلے اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے پر اتفاق ہوا ہے جرمنی پا کستان کا اہم اقتصادی اور تجارتی شراکت دار ہے جرمن وزارت خارجہ نے پا کستان کی امن کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے جرمنی چاہتا ہے کہ پا کستان اور بھارت اپنے تنازعات باہمی بات چیت کے ذریعے حل کریں خبریں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جرمن سفیر کا کہنا تھا کہ جرمنی کی بہت ساری کمپنیاں پاکستان میں کام کر رہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارتی حجم اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہو دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور سیاسی تعلقات دوستانہ اور خوش گوار ہیں ایک سوال کے جواب میں جرمن سفیر نے کہا کہ جرمنی نے حالیہ دنوں میں کشیدگی کے وقت پاکستان کی قیادت ذمہ دارانہ رویے اور امن اور استحکام کے لیے کا وششوں کو سراہا ہے کیونکہ جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں ہے پا کستان اور بھارت تناﺅ ختم کر نے کے لیے عالمی سفارتی کوششیں لائق تحسین ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv