تازہ تر ین

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، پاکستان کی بادشاہت برقرار

دبئی(ویب ڈیسک) آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق پاکستان پہلی پوزیشن پر موجود ہے جب کہ بیٹسمینوں میں بابراعظم پہلے نمبر پر موجود ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کی جانے والی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہے جب کہ بھارت دوسرے نمبر پر ہے، ویسٹ انڈیز میں عمدہ کارکردگی کی بدولت انگلینڈ نے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسری پوزیشن پر قبضہ کر لیا ہے جب کہ آسٹریلیا چوتھے، جنوبی افریقا پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے، ویسٹ انڈیز ساتویں، افغانستان آٹھویں، سری لنکا نویں اور بنگلا دیش دسویں نمبر پر ہے۔بیٹسمینوں میں بابراعظم بدستور نمبرون، اس کے بعد ٹاپ 10 میں کولن منرو، گلین میکسویل، ایرون فنچ، لوکیشن راول، حضرت اللہ زازئی، ڈارسی شارٹ، ایون لیوس، فخر زمان اور الیکس ہیلز شامل ہیں۔ بولرز میں راشد خان بدستور سرفہرست، شاداب خان کا بھی دوسری پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے، عادل راشد 2 درجے بہتری کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں، عماد وسیم ایک درجہ تنزلی کے ساتھ چوتھی کلدیپ یادو بھی ایک درجہ پیچھے ہٹتے ہوئے پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ٹاپ 10 میں شامل دیگر بولرز میں ایڈم زمپا، شکیب الحسن، ایش سوڈھی، فہیم اشرف اور ویسٹ انڈیز کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھانے والے کرس جورڈن شامل ہیں، آل راو¿نڈرز میں گلین میکسویل پہلے شکیب الحسن دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ اس فہرست میں کوئی پاکستانی ٹاپ 5 میں شامل نہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv