تازہ تر ین

لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت، خاتون نے بارش میں سڑک پربچے کو جنم دیدیا

چوک سرور شہید (نامہ نگار) چوک سرور شہید جناح کالونی کا رہائشی شاہد اقبال گزشتہ شب 12:00 بجے بیوی پروین کوثر کو زچگی کےلئے تحصیل ہسپتال چوک سرور شہید لےکر آیا تو رات کی ڈیوٹی پر موجود لیڈی ڈاکٹر فریال نے خون کی بوتل کا انتظام کرنے اور صبح آپریشن کرنے کا کہہ کر روانہ کردیا۔ جب شاہد اقبال اپنی بیوی کو لے کر کوٹ ادو روڈ پر پہنچا تو اس کی بیوی نے سڑک کنارے بارش میں بچے کو جنم دےدیا۔ وہ پاس ہی پرائیویٹ کلینک لے کر گیا جہاں پر اسکی بیوی اور بچے کو طبی امداد دی گئی۔ شاہد اقبال نے مبینہ طور پر الزام لگایا کہ تحصیل ہسپتال کا عملہ مریض کو ہسپتال داخل کرنے کے بجائے ٹال مٹول سے کام لیتا ہے۔ جس کی وجہ سے اکثر ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں۔ شہری شاہد اقبال نے ڈی ایچ کیو مظفرگڑھ سے نوٹس لینے اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور کارروائی کے لئے محکمہ صحت پنجاب لاہور کے افسران کو درخواستیں بھی ارسال کردی ہیں، اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر تحصیل ہسپتال عملہ نے مو¿قف دینے سے گریز کیا ہے۔
لیڈی ڈاکٹر غفلت



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv