تازہ تر ین

کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 4 اہلکار زخمی

کوئٹہ (ویب ڈیسک)کوئٹہ کے علاقے میاں غنڈی میں پولیس موبائل کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں چار اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس کے اہلکار اپنی گاڑیوں میں میاں غنڈی کے علاقے سے گزر رہے تھے کہ سڑک کے کنارے کھڑی موٹرسائیکل میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں سی ٹی ڈی کی ایک گاڑی کو نقصان پہنچا جبکہ چار اہلکار زخمی ہوگئے۔زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا اور واقعے کے بعد ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے میاں غنڈی میں پولیس موبائل کے قریب بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعہ میں 4 پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے، دہشت گردوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔وزیراعلیٰ نے پولیس کو شہر میں حفاظتی اقدامات کو مزید مو¿ثر بنانے کی ہدایت کی ہے جبکہ انہوں نے زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج ومعالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv