تازہ تر ین

پاکستان اور ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسیفک گروپ کے مذاکرات کا شیڈول طے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان اور ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسیفک گروپ (اے پی جی) کے مذاکرات کا شیڈول طے پا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور ایشیاءپیسفک گروپ کے مذاکرات 26 سے 28 مارچ تک اسلام آباد میں ہوں گے۔ایف اے ٹی ایف ایشیاءپیسفک گروپ کا 9 رکنی وفد پاکستان سے مذاکرات کرے گا، وفد کی سربراہی ایگزیکٹو سیکریٹری گارڈن ہک کریں گے۔ایشیاءپیسفیک گروپ کا وفد وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک، ایف آئی اے، ایس ای سی پی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ملاقاتیں کرے گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں دوسری میوچل ایوالیوایشن رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا، وفد مطمئن نہ ہونے پر پاکستان کو آئی سی آر جی کا نیا ایکشن پلان دیا جا سکتا ہے۔پاکستان نے پہلی رپورٹ میں مجموعی ریٹنگ میں بہتری کی سفارش کی تھی لیکن ایشیاءپیسفک گروپ نے پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری نہیں کی۔پاکستان نے پہلی میوچل ایوالیوایشن رپورٹ پر 22جنوری 2019کو جواب دیا تھا جب کہ پاکستان کو دوسری میوچل ایوالیوایشن رپورٹ 27 فروری 2019 کو موصول ہوئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv