تازہ تر ین

نواز شریف سے جیل میں ملاقات کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں : بلاول بھٹو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک‘ این این آئی) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف سے جیل میں ملاقات کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ملنے جا رہا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پی پی پارلیمانی پارٹی پنجاب کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی بیماری پر تشویش ہے۔ نوازشریف علیل ہیں، علاج کی مناسب سہولت ملنی چاہئے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے ملنے جا رہا ہوں، ان سے ملاقات کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین لاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے دوروں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک پر خطرات کے سائے منڈلا رہے ہیں، حکمران نان ایشوز میں پھنسے ہیں، حکومت نے انتہا کر دی اب خاموش نہیں بیٹھ سکتا، قومی اسمبلی ہو کہ پنجاب اسمبلی حکومت نان ایشوز پر ہنگامہ برپا کرتی ہے۔ پنجاب اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزرا ءمتنازعہ بیانات دے کر پارلیمنٹ کا وقت ضائع کرتے ہیں، پنجاب کی پارلیمانی پارٹی ایوان ہائی جیک ہونے نہ دے، عوامی ایشوز پر بات کرے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی عروج پر ہے، لوگوں سے علاج کی سہولیات تک چھیں کی گئی ہیں، عام آدمی روٹی کو ترس رہا ہے، غریبوں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں،مہنگائی تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم کو وقت ضائع نہیں کرنا ، ایشوز پر ہی بات کرنی ہے،اس قوم نے بڑی قربانیاں دی ہیں، قوم کو قربانیوں کا صلہ مہنگائی کی شکل میں دیا گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ میں پنجاب کے شہر شہرجاﺅں گا ،پنجاب میں وکلا ءبارز سے خطاب کروں گا،پریس کلبوں میں بھی جاﺅں گا، صحافیوں سے ملوں گا،میڈیا پر قدغن لگا کر صحافیوں سے نوالہ تک چھین لیا گیا ہے،بحران میں ہم میڈیا اور ورکر صحافیوں کے ساتھ ہوں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بلاول بھٹو کا نواز شریف کی بیماری پر اظہار تشویش ہے ،انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نواز شریف سے ملنے جا رہا ہوں،نواز شریف سے میری ملاقات کا کوئی سیاسی ایجنڈہ نہیں ،نواز شریف علیل ہیں انہیں علاج کی مناسب سہولت ملنی چاہیے ۔بلاول بھٹو سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کی رہائشگاہ پر گئے اور انہیں ان کی صاحبزادی کی شادی پر مبارکباد دی ۔ اس موقع پر دونوں رہنماﺅں نے سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv