تازہ تر ین

پی ایس ایل میچزکےلئے نیشنل سٹیڈیم کی سجاوٹ مکمل

کراچی (آئی این پی)پی ایس ایل فورکے 8میچز کی میزبانی نیشنل اسٹیڈیم کراچی کررہا ہے۔ گراونڈ کے اطراف ڈیجیٹل بانڈری بھی نصب ہوچکی ہے جبکہ آئی جی سندھ نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔اسٹیڈیم میں ٹیفلون کی چھت ڈالنے کےلیے کام آخری مراحل میں ہے۔ اس کے علاوہ 8 میچز کیلئے 5 پچز تیار کرلی گئی ہیں جنھیں کور سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔پی ایس ایل میچز کے حوالے سے نیشنل اسٹیڈیم میں جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں اسٹیڈیم آنے والا ہرشخص مانیٹر کیا جائے گا۔نیشنل اسٹیڈیم میں80ہائی ڈیفینیشن اورنائٹ وژن کیمرے لگ گئے ہیں۔اسٹیڈیم میں لگے10کیمرےموونگ اور 70فکس ہیں۔ ان کیمروں سے اسٹیڈیم اور اطراف کی سڑکوں کو مانیٹر کیا جائے گا۔اس کے علاوہ، کراچی پولیس چیف نے بتایا ہے کہ ہم نے فل ڈریس ریہرسل کی ہے،تمام اداروں سے رابطہ ہے۔ میچز کے دوران چیکنگ ہوگی مگر عوام کو تنگ نہیں کیاجائیگا۔ انھوں نے دعوی کیا کہ اس بار اسٹیڈیم میں کھانے پینے کا اچھا انتظام ہوگا۔میچ والے دن سے متعلق امیر شیخ کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم کے گیٹ 2بجے کھول دیئے جائیں گے۔ میچ سے 2 گھنٹے پہلے گیٹ بند ہوجائیں گے۔ یونیورسٹی روڈ پر 4 جگہ پارکنگ ہوگی، ڈالمیا روڈ پر بھی ایک پارکنگ ہوگی۔ انھوں نے بتایا کہ پارکنگ سے اسٹیڈیم تک شٹل سروس چلائی جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv