تازہ تر ین

پی ایس ایل کا میلہ کل پاکستان میں سجے گا

کراچی(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ فور کا متحدہ عرب امارات میں مرحلہ مکمل ہوگیا اور اب پی ایس ایل کا میلہ (کل)ہفتہ سے پاکستان میں میں سجے گا اورایونٹ کے بقایا 8میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے جس کے لیے کھلاڑیوں کی پاکستان آمد شروع ہوگئی ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور چند دیگر کھلاڑی کراچی پہنچ گئے اور وقفے وقفے سے دیگر کھلاڑی بھی کراچی پہنچیں گے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپننگ بلے باز شین واٹسن بھی کراچی پہنچیں گے جب کہ رائلی روسو، ڈوائین براوو اور فواد احمد بھی پاکستان آنے کے لیے تیار ہیں۔ لاہور قلندرز کے کھلاڑی دو مختلف پروازوں سے پہنچے جب کہ کراچی اور اسلام آباد کی ٹیمیں بھی کراچی پہنچ گئی ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے اس بار انگلینڈ کے بیٹسمین ای این بیل کو حاصل کیا تھا لیکن وہ ان فٹ ہو کر پی ایس ایل سے باہر ہو چکے ہیں تاہم یونائیٹڈ کے دیگر تمام غیر ملکی کرکٹرز پاکستان آنے کے لیے تیار ہیں جن میں لیوک رانکی، فلپ سالٹ، کیمرون ڈیل پورٹ اور سمت پٹیل شامل ہیں۔ملتان سلطانز کی ٹیم پی ایس ایل کے پلے آف سے باہر ہو چکی ہے اور اب اس کا صرف ایک میچ لاہور قلندرز کےخلاف باقی ہے۔پاکستان سپر لیگ کا 27واں میچ (کل)ہفتہ کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین نیشنل سٹڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔10مارچ کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،11مارچ کو لاہور قلندرز اور ملتان سلطان،11مارچ کو دوسرا میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے مابین میچ کھیلا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv