تازہ تر ین
indian flag

بھارت سے کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی چھننے کا امکان

دبئی(آئی این پی)بھارت کی پاکستان مخالف حرکتوں کی بازگشت انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس میں بھی سب نے سنی جہاں پاکستان نے آئی سی سی پر واضح کیا کہ اگر بھارت پاکستانی کرکٹرز کو ویزوں کے اجراکی یقین دہانی تحریری صورت میں نہیں کراتا تو اس سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اور ورلڈ کپ2023کی میزبانی واپس لی جائے۔دبئی میں آئی سی سی کے اجلاس کے دوران پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بتا دیا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ویزوں کے اجراکی پیشگی اور تحریری ضمانت نہ دیئے جانے پر بھارت سے میگا ایونٹس کی میزبانی واپس لی جائے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے آئی سی سی کو بتایا کہ حال ہی میں بھارتی حکومت نے پاکستانی شوٹنگ اور سنوکر کی ٹیموںکو ویزہ دینے سے انکار کیا تھا جسکی وجہ سے پاکستانی کھلاڑی انٹر نیشنل ایونٹس نہیں کھیل سکے لہذا اس بات کی کیا ضمانت ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اور ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی کرکٹرز اور آفیشلز کو ویزہ جاری کیا جائیگا ، احسان مانی کے بیان پر آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر نے کہا کہ بھارت میں شیڈول دونوں ٹورنامنٹس سے ایک ایک سال پہلے بی سی سی آئی کو اپنی حکومت سے تحریری ضمانت لینا ہو گی،آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو کہا کہ وہ نومبر تک اپنی حکومت سے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزہ دینے کی تحریری یقین دہانی حاصل کر کے بتائے ورنہ آئی سی سی بھارت سے میزبانی واپس لے سکتا ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv