تازہ تر ین

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو با آسانی شکست دیدی

ابو ظبی (ویب ڈیسک ) پی ایس ایل کے 26 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام ا?باد یونائیٹڈ کو 43 رنز سے شکست دے دی۔ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں گلیڈی ایٹرز کے 181 رنز کے جواب میں یونائیٹڈ کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام ہوگئی، اس کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے، یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 کٹوں پر 137 رنز ہی بنا سکی، رونکی نے سب سے زیادہ 64 رنز بنائے جب کہ ڈیپلورٹ 24، سالٹ 2، ا?صف علی صفر، پٹیل 14، رضوان حسین 7، فہیم اشرف 2، شاداب خان 8 اورعماد بٹ صفر پر ا?و¿ٹ ہوئے، ظفر گوہر 9 اور محمد سمیع 1 رن بنا کر ناٹ ا?و¿ٹ رہے۔گلیڈی ایٹرز کی جانب سے فواد احمد نے 3، سہیل تنویر اور محمد حسنین نے 2،2 محمد نواز اور براو¿و نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل اسلام ا?باد یونائیٹڈ کے کپتان نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔گلیڈی ایٹرز کےٹاپ ا?ڈرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑا ٹوٹل دینے میں اہم کردار ادا کیا، گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 180 رنز بنائے۔اوپنر احمد شہزاد نے دھواں دھار بیٹنگ کی 46 گیندوں پر 73 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہےجب کہ عمراکمل نے 27 اور روسو نے 23 رنز بنائے،شین واٹسن 15،اعظم خان 12،براوو صفر، سرفراز احمد1،سہیل تنویر اور فواد احمد صفر صفر پر پویلین لوٹے جب کہ محمد نواز 15 اور محمد حسنین صفر پر ناٹ ا?و¿ ٹ رہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv