تازہ تر ین

خاتون کے جوتے میں چھپ کر سانپ کا 9 ہزار میل کا سفر

لاہور( ویب ڈیسک ) ذرا سوچیں کہ آپ کسی جگہ چھٹیاں منانے کے لیے جائیں اور گھر واپس آکر سامان کھولیں تو ایک بہت بڑا سانپ آپ کا استقبال کرکے زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا دے؟اور ایسا ہی کچھ اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکنے والی خاتون کے ساتھ ہوا۔آسٹریلیا سے چھٹیاں مناکر گھر واپس لوٹنے پر اس خاتون کو اس وقت سرپرائز ملا جب سوٹ کیس میں ایک پائیتھون سانپ نکل آیا۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق میری بوکسیل نامی خاتون کے سامان میں یہ سانپ آسٹریلین شہر کوئنز لینڈ سے اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو کے 9 ہزار میل طویل سفر کے دوران گھس آیا تھا۔جب خاتون نے سانپ کو دریافت کیا تو اس نے مدد کے لیے اسکاٹش ایس پی سی اے سے مدد طلب کی۔اس ادارے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہمیں آسٹریلیا سے لوٹنے والی خاتون نے فون کرکے بتایا کہ اس نے اپنے سوٹ کیس میں موجود جوتے کے اندر ایک سانپ کو دریافت کیا ہے، اس پر ہم وہاں پہنچے اور سانپ کو اس جگہ سے ہٹادیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv