تازہ تر ین
googly111

پی ایس ایل میں باصلاحیت ٹیلنٹ نظرنہیں آرہا،طاہرشاہ,ایساکوئی پاکستانی پلیئر منظرعام پرنہیں آیا جو میچ کو فنش کرسکے،وسیم خان کی گگلی میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فرسٹ کلاس کرکٹرطاہرشاہ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن سے ابھی تک کوئی نیا اورباصلاحیت ٹیلنٹ دیکھنے میں نہیں آیا۔وہی پرانے چہرے آزمائے جارہے ہیں۔چینل ۵کے پروگرام ”گگلی“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پرانے چہرے بھی اب موثر نظرنہیں آرہے ۔عمرگرنے کے ساتھ ساتھ شاہد آفریدی،محمدعرفان سمیت شعیب ملک اورحفیظ کی کارکردگی میں اب وہ دم خم نہیں رہا۔حفیظ پہلے ہی انجری کاشکارہوچکے ہیں۔سابق کرکٹروسیم خان نے کہا کہ اب تک ہونیوالے میچزمیں کسی پاکستانی کرکٹرکی پرفارمنس نے میچ کو فنش نہیں کیا۔غیرملکی سٹارڈویلیئرز،ویزے،پولارڈ،کولن انگرام کی بدولت ٹیمیں آخری لمحات میں بازی نام کرنے میں کامیاب ہوئیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv