تازہ تر ین

پاکستان سے بھارتی کلچر کا صفایا کریں گے ،کاش میرا مودی کو انگلش میں دھمکی دے دیں،فیاض الحسن چوہان کا خطاب

لاہور(ویب ڈیسک ) فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آج ہم سب یہاں ایک اعلان کرنے آئے ہیں۔ہم امن کے خواہاں ہیں۔ بھارت کان سن کر سن لے پاکستان کا وزیر اعظم میانوالی سے ہے۔میانوالی کے ایک ایک شخص کا ہاتھ پانچ پانچ کلو کا ہے۔ بھارتی سن لیں فلموں میں ڈائیلاگ بولنا اور بات ہے۔ پیار سے مانگو تو کھیر دیں گے کشمیر مانگو تو چیر دیں گے۔ہم پر امن لوگ ہیں کوئی جنگ نہیں چاہتا۔بھارت اس زعم میں مت رہنا کہ تمہاری آبادی اور رقبہ ہم سے بڑا ہے۔پاکستان ایٹمی طاقت ہے یہ ایٹم بم ہم نے شب برات کے لئے نہی رکھا زہمارے میزائل مہندی کی رسموں کے لئے نہیں کیا۔بھارت نے پاکستان کو پہلے دن سے تسلیم نہیں کیا۔ کلبھوشن کو تم بھیجتے ہو ہم نہیں۔بھارتی دہشت گردی کا ہر واقعہ خود پکچرائز کرتے ہیں۔الزام پاکستان اور ہمارے اداروں پر عائد کر دیا جاتا ہے۔ آج کی شام میرا جی کے نام، کاش میرا جی مودی کو انگلش میں دھمکی دے دیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت نے پریس کلب کے زیر اہتمام بھارت میں پاکستانی فن و ثقافت، کھیل اور تجارت پرپابندی کے بعد افواجِ پاکستان اور وطن عزیز سے اظہار یکجتی کے لئے منعقدہ سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمینار میں صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، معروف پاکستانی اداکارہ ریما، ریشم، میرا، وارث بیگ، شاہدہ منی، صدر پریس گیلری خواجہ نصیر، سیکرٹری پریس گیلری علی اقبال، رانا عظیم، نعیم حنیف سمیت دیگر نے شرکت کی۔فیاض الحسن نے مزید کہا کہ بھارت کی ایسی تیسی، کیا ہم تمہاری دھمکی سے ڈر جائیں گے۔ نہیں ایسی کوئی فکر نہیں۔ بھارت ہمارے گلے میں جنگ کا ڈھول مت ڈالے ورنہ ایسا بجائیں گے کہ بھارتیوں کو سبق سکھا دیں گے۔تین چیزیں طے کرلو کچھ نہیں کہیں گے،کشمیر کا مسئلہ حل کرو،پانی مت روکو، کلبھوشن کی طرح کریکٹر بھیجنا بند کرو۔ پاکستان نے سمال ٹیکٹیکل بم تیار کیے ہوئے ہیں۔ بھارتی افواج اگر ہماری سرحد عبور کریں گی تو اپنی حدود سے وہ ٹیکٹیکل بم پھینک کر بھارتی فوجیوں کا سرمہ بنا دیں گے۔
پاکستان میں بھارتی کلچر کا صفایا کریں گے۔ اب صرف پاکستانی کلچر چلے گا۔وائس اف پنجاب میرا خواب ہے۔ پنجاب کی گلیوں سے نئی نورجہاں پیدا کریں گے۔ پاکستانیت کو فروغ دیں گے۔شبانہ اعظمی آئیں تو گلدستہ پیش کیا اور کہا کہ ہم پاکستانی ہیں ہم بھارت کی طرح مہمانوں کے چہرے پر سیاہی نہی پھینکتے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمارے ایسے حکمران رہے جو مودی سے یاری لگاتے تھے۔ مگر اب وہ وزیراعظم ہے جو پاکستان کا ہیرو ہے۔پاکستان میں جو امن ہے اس کے پیچھے وردی ہے۔آج جو±دشمن پر جو خوف ہے اس کے پیچھے پاک فوج ہے۔ہم اپنی افواج پاکستان کے شانہ شانہ ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv