تازہ تر ین

شعیب اختر کو کیا ہو گیا‘ پلوامہ واقعہ پر مودی کے حامی بن گئے

لاہور(صباح نیوز)سابق پاکستانی فاسٹ بالر شعیب اختر بھی بھارتی کرکٹ بورڈ کی زبان بولنے لگے، انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرنے کا پورا حق حاصل ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شعیب اختر کا کہنا تھا کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بھارت کو دیئے گئے پیغام کے ساتھ کھڑے ہیں تاہم پلوامہ میں بھارتی فوجیوں پر ہونے والا حملہ غیرمنصفانہ تھا،کھیلوں اور سیاست کو ہمیشہ الگ الگ رکھنا چاہئے،میں پلوامہ حملے کی مذمت کرتا ہوں تاہم جب بات میرے ملک کی آئے گی تو میں کوئی دوسری بات سوچے بغیر وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں گا،ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف16جون کو مانچسٹر میں شیڈول ورلڈ کپ میچ کھیلنے سے انکار کرنا بھارتی کرکٹ بورڈ کا حق ہے کیونکہ ان کی فوجیوں پر حملہ ہوا ہے ،اس میں کوئی دوسری رائے نہیں ہوسکتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv