تازہ تر ین

ماڈل ایمان علی کی بابر سے شادی‘ دوستی ڈیڑھ سال پہلے ہوئی

لاہور (شوبزڈیسک) پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ ایمان علی نے کہا ہے کہ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے پوتے سے ان کے تعلقات ڈیڑھ سال قبل استوار ہوئے تھے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق عزیز بھٹی کے پوتے سے نکاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایمان علی نے اس بات کا انکشاف کیا کہ ان کے اور بابر کے تعلقات ڈیڑھ سال قبل استوار ہوئے اور انہوں نے اچانک شادی کا فیصلہ کرلیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کراچی میں ایک دوست کی سالگرہ پر پہلی بار ملے تھے ۔ واضح رہے کہ 38 سالہ ایمان علی اداکار عابد علی اور حمیرا چودھری کی بیٹی ہیں۔جو کہ اداکاری کی دنیا میں الگ پہچان رکھتے ہیں ۔ان کی ایک بہن راحمہ علی بھی شوبز میں معروف نام ہیں۔ ایمان علی کاشمار ٹاپ ماڈلز میں ہوتا ہے ۔انہوں نے بہت سے فیشن شوز میں ملک اور غیر ممالک میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv