تازہ تر ین

نیلم منیرنے ”رانگ نمبر 2 “کو جذبات سے بھرپور قرار دیدیا

کراچی(شوبزڈیسک)پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ فلم رانگ نمبر 2 کامیڈی، محبت اور جذبات سے بھرپور ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نیلم منیر نے اپنے ایک انٹرویو میں 2015 میں بنائی گئی کامیاب فلم رانگ نمبر کے سیکوئل رانگ نمبر 2 کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں شائقین مجھے ایک منفرد روپ میں دیکھیں گے جو کامیڈی، محبت اور جذبات سے بھرپور فلم ہے اور میں اس فلم کے ساتھ اپنے خوابوں کو پورا ہوتے ہوئے دیکھ رہی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ بطور ہدایت کار یاسر نواز کے ساتھ کام کرنا بہت مختلف ہے اور جب ہم سکرپٹ پر بات کرتے ہیں تو اکثر ہمارے رائے ایک جیسی ہوتی ہے لہذا یہ ایسے ہدایت کاروں کے ساتھ کام کرنا بہت اہمیت رکھتا ہے جو آپ کو سمجھے اور آپ کے اندر بہترین صلاحیتوں کو ابھارے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv