تازہ تر ین
googly111

عرفان کی باﺅلنگ میں دم خم نظرنہیں آرہا،طاہرشاہ,غیرملکی کرکٹرز میں بھی کسی نے ابھی عمدہ کھیل نہیں پیش کیا،سابق کرکٹرکی گگلی میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ ملتان سلطان سے جس طرح کی توقع کی جا رہی تھی بڑی اچھی کارکردگی دکھائے گی ویسا نہیں ہوا۔عرفان جیسے کھلاڑیوں کو رکھنا نہیں بنتا تھا،شان مسعود بھی ٹی ٹوئنٹی کا کھلاڑی نہیں شکیل عنصر کو بھی کھلانے کی سمجھ نہیں آئی۔اگر یہی حال رہا تو اس ٹیم کا مستقبل نظر نہیں آ رہا۔ چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہباہر کے کھلاڑی جو اتنے پیسے لےکر کھیل رہے ہیں وہ بھی کوئی کوئی پرفارمنس نہیں دکھا سکے ۔ شاہد آفریدی کو پتہ ہی نہیں چل رہا گیند کو کیسے کھیلنا ہے انہیں ٹیم میں شامل ہی نہیں کرنا چاہئے تھا مینجمنٹ کو سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا چاہئے تھا کہ کس کو کھلانا ہے کس کو نہیں۔شعیب ملک کی کپتانی میں بھی کوئی زور نظر نہیں آرہا۔کھلاڑی منتخب کرتے ہوئے کافی چوائس ہوتی ہے اس کے باوجود تھکے ہوئے گھوڑے ٹیم میں شامل کئے گئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv