تازہ تر ین

پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو با آسانی ہرادیا

شارجہ( ویب ڈیسک ) پی ایس ایل کے نویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 46 رنز سے شکست دے دی۔شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کا 154 رنزکا ا?سان ہدف کراچی کنگز کے لیے پہاڑ ثابت ہوا،زلمی کے بولرز نے ابتدا سے ہی حریف بلے بازوں پر دباو¿ بنائے رکھا جس کے نتیجے میں کنگز کے بیٹسمینوں کے ہاتھ پاو¿ں پھول گئے۔کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر صرف 109 رنز ہی بنا سکی، پشاور زلمی کی طرح کنگز کے 4 پلیئرز بھی صفر پر ا?و¿ٹ ہوئے، محمد رضوان نے سب سے زیادہ 32 رنز بنائے جب کہ عماد وسیم نے 26 رنز کی باری کھیلی۔
کامران اکمل صفر، بابر اعظم ایک،ڈرنک 12،انگرم 21،سکندر رضا 14، عامر یامین، محمد عامر اور عمر خان صفر پر ا?و¿ٹ ہوئے، عثمان شنواری ایک رن بنا کر ناٹ ا?و¿ٹ رہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو ا?و¿ٹ کیا، پولارڈ، وہاب ریاض اور عمید ا?صف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیتا اور فلیڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے پشاور زلمی کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، کنگز کے بولرز کی نپی تلی بولنگ کی بدولت پشاور زلمی کے بیٹسمین کھل کر شارٹس نہ کھیل سکے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنوانے کے سبب مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 153 رنز ہی بنا سکے۔
اوپنر امام الحق 56 اور ڈاو¿سن 43 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ کامران اکمل صفر، عمر امین 15، میڈسن، پولارڈ صفر اور وہاب ریاض بھی صفر پر پویلین لوٹے، کپتان ڈیرن سیمی 24 رنز بنا کر ناٹ ا?و¿ٹ رہے۔
کراچی کنگز کی جانب سے سکندر رضا اور عثمان شنواری نے 2،2 جب کہ محمد عامر، عامر یامین اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ایونٹ میں دونوں ٹیموں کا ا?ج تیسرا میچ تھا، اس میچ کی کامیابی کے بعد پشاور زلمی نے ایونٹ میں دوسری کامیابی سمیٹی ہے جب کہ کراچی کنگز اب تک ایک میچ جیت سکی ہے اور اسے 2 میچوں میں ناکامی کا سامنا رہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv